فلاح انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ اٹوا کی جانب سے پپرا مرغہوا،اٹوا میں دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد
اٹوا بازار، سماج نیوز: قرآن مجید اللہ کی آخری کتاب ہے آسمانی کتابوں میں اب یہی کتاب انسانیت کی رشد و ہدایت کا آخری ذریعہ ہے کیونکہ اس سے پہلے اللہ نے کئی کتابوں کو نازل کیا تھا مگر ان کے ماننے والوں نے اس میں تحریف کردیا۔ اب قرآن مجید میں تحریف تو نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ نے خود لے لی ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ لوگوں نے اللہ کی اس کتاب کو پڑھنا چھوڑ دیا اور دنیا میں ذلیل و خوار ہوئے۔وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہوکر اور ہم خوار ہوئے تارک قرآں ہوکر۔لہذا ہمیں قرآن پاک کو پڑھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ سب باتیں فضیلہ الشیخ کلام اختر سنابلی حفظہ اللہ نے اس جلسے میں پیش کیا۔دوسرا خطاب عبدالحسیب سنابلی حفظہ اللہ کا’’سورہ ماعون کی تفسیر اور اس کا تقاضہ‘‘ کے موضوع پہ تھا موصوف نے بتایا کہ سورہ ماعون میں اخوت و بھائی چارے کی بڑی اہمیت دی گئی ہے لہٰذا ہر ایک کو دوسرے کا ہمدرد اور بہی خواہ ہونا چاہیے غریبوں کی خبر گیری کرنی چائیے اور یتیموں کا خاص خیال رکھنا چائیے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو جنت کی خوشخبری دی ہے جو یتیموں کی دیکھ ریکھ کرتا ہے وہ شخص جنت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اسی طرح ہوگا جیسے دو انگلیاں آپس میں ملی ہوتی ہیں۔تیسرا خطاب فضیلہ الشیخ تنزیل الرحمن حجازی کا تھا جنہوں نے اللہ پر بھروسہ کرنے کی فضیلت اور اس کے ثمرات کی وضاحت کی اور بتایا جو شخص اللہ پر بھروسہ کرتا ہے اللہ اس کے لئے کافی ہوتا ہے۔اس پروگرام میں مولانا کلیم اللہ ریانی اور حافظ عبد الرؤف ریانی نے بھی اچھی تقریریں پیش کیں۔ اور لوگوں کو خشیت الٰہی اور محبت رسول کی تلقین کی۔یہ پروگرام فضلیہ الشیخ صفی اللہ مدنی حفظہ اللہ کی صدارت میں ہوا۔پروگرام میں حافظ صفی الرحمٰن، فضیلہ الشیخ معراج احمد مدنی اور گاؤں کی ایک بڑی تعداد مسجد میں موجود رہی ۔تمام لوگوں نے علماء کے بیانات کو بغور سماعت کیا اور اس طرح کے پروگرام کرنے کی سفارش کی۔