23.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2024
Samaj News

ملک بھر کے MEP دفاتر میں منایا گیا یوم جمہوریہ

انسانیت سے تعلق رکھنے والے ہر ذرّے کو امن کا پیغام سنا دو: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

نئی دہلی ، سماج نیوز: ملک بھر کے تمام آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے دفاتر دہلی، ممبئی، اتر پردیش، بنگلور اور حیدر آباد میں یوم جمہوریہ بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ پارٹی کی نیشنل صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے بھی حیدر آباد میں ہزاروں افراد کی تعداد کے کارکنان کی موجودگی میں قومی ترنگا جھنڈا پھہرایا۔ اور ملک و قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تمام انسانیت سے تعلق رکھنے والے ذرے ذرے کو امن کا پیغام سنا دو کہ ہم بھائی چارہ کا پیغام لے کر میدان میں اترے ہیں۔ ملک و قوم کو پیغام سنا دو کہ نہ صرف انسان بلکہ انسانیت سے تعلق رکھنے والے چرند پرند ہماری شفقت اور محبت کے محتاج ہیں۔ ہم انسان ہیں، اور ہماری کائنات میں بسنے والی تمام چیزیں ہماری محبت و الفت کا محتاج ہوتے ہوئے ہم سے شفقت کا طلبگار ہیں۔ ہمارا ملک امن کا گہوارا تھا، ہے اور رہے گا۔ یہاں پھولوں کے گلدستے کی مانند مذاہب اپنی اپنی خوبیوں کے عطر سے معاشرے مہنکاتے ہیں۔ یہاں کوئی وقت ایسا نہیں جب بہار کا موسم نہ ہو۔ ہمارا ملک دنیا کی تمام دولتوں کو اپنے اندر سمیٹ کر رکھتا ہے تو یہاں دنیا کے تمام موسم پائے جاتے ہیں یہ ہمارے ملک کے لئے قدرت کا انمول تحفہ اور نعمت ہے۔

حیدر آباد میں پارٹی سپریمو اور کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ترنگا جھنڈا لہرایا۔ جس میں خصوصی طور پر شرکت کنندگان میں ساجدہ سکندر صاحبہ ، نازنین عابدہ خانم، محمد راشد ، جناب گلام رسول، جناب محمد مقبول، محترمہ سمیرا خاتون سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا۔ اس کے علاوہ بنگلور میں بھی ایم ای پی کے کارکنان نے جھنڈا لہرایا ۔ بنگلور پروگرام کے شرکت کنندگان میں محترمہ فریدہ بیگم، جناب شریف صاحب، محترمہ فاطمہ جیلانی، ڈاکٹر سمیر پاشا ، عمران پہلوان سمیت سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا۔ اس کے علاوہ دہلی میں مطیع الرحمن عزیز نے ایم ای پی دفتر میں جھنڈا لہرایا۔ پروگرام میں جناب ارشد شریف اللہ، جناب ذاکر حسین، جناب ارشاد احمد کاظمی، جناب ندیم احمد، جناب فراز احمد، جناب نایاب احمد، جناب رضا صاحب ، جناب ریحان انصاری صاحب نے شرکت کیا۔ اس کے علاوہ ممبئی میں مہاراشٹر صدر محترمہ سنیتا تاپسندریا جی نے بھی یوم جمہوریہ جھنڈا لہرانے کا کامیاب پروگرام منعقد کیا ۔اور بھی ملک کے دیگر ضلعی واسمبلی ایم ای پی پارٹی دفتر میں پروگراموں کا اہتمام عمل میں آیا۔ اور مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یوم جمہوریہ پروگرام حیدر آباد میں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 74ویں یوم جموریہ کے موقع پر تمام ملک کے باشندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بڑی خوشی ہوتی ہے کہ 74سال سے ہمارے ملک کی تمام برادریاں ہندو مسلمان اور سکھ عیسائی آپس میں بھائی بھائی بن کر ملک کی آزادی اور جمہوریت کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ ہمارے ملک کی یکجہتی اور آپسی بھائی چارہ دنیا کے تمام ملکوں کے لئے سبق ہے کہ کثرت میں وحدت کا وہ مثال ہے جو ہندستان پیش کرتا ہے۔ دنیا کے کسی دوسرے ملک میں یہ مثال اور آپسی تال میل دیکھنے کو نہیں ملتا۔ ممکن ہے ہم ملک کے اندر ہوں تو شہر اور صوبہ کی تفریق برتتے ہوں۔ لیکن اگر یہی بھارتی ہم وطن بھائی بہن غیر ملک میں ملتے ہیں تو ہماری مٹی اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ ہمارا کوئی خونی رشتے کا بھائی بہن مل گیا ہے۔ آج کا دن ہمارے لئے مبارک اس لئے بھی ہے کہ آج ہی کے دن ملک میں جمہوری نظام کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اور اس جمہوری نظام میں گورے کالے، غریب امیر ، شہری دیہاتی سب کو یکساں مراتب دے کر بھارتی باشندہ ہونے پر فخر کا مقام عنایت کیا تھا۔ 1947میں جب 15اگست کو جب ہمارا ملک انگریزوں کے ظلم سے آزاد کرایا گیا تو یہاں پر بسنے رہنے جینے مرنے والوں کے لئے ضرورت پڑی کہ قانون مرتب کیا جائے، جس پر چل کر ہمارا ملک دنیا کے سامنے ترقی کے منازل طے کرے گا اور ہر شخص کو ایک جیسا حق اور انصاف میسر ہوگا۔

Related posts

جامعہ سلفیہ بنارس میں 75 واں جشن یوم جمہوریہ کا انعقاد

www.samajnews.in

ملک میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کیلئے ڈاکٹر نوہیرا شیخ پابند عہد

www.samajnews.in

شراب گھوٹالہ: وزیر اعلیٰ کجریوال کو ای ڈی نے بھیجا نوٹس، 2 نومبر کو ہوگی پوچھ تاچھ

www.samajnews.in