42.1 C
Delhi
مئی 19, 2024
Samaj News

کنگ چارلس کی تاجپوشی اگلے سال 6 مئی کو

نئی دہلی، سماج نیوز:لندن: برطانوی کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب آئندہ برس 6 مئی کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بکنگھم پیلس نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ بادشاہ چارلس III کی تاج پوشی ہفتہ 6مئی کو ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہوگی۔کیملا پارکر (جو شاہی رینک کے حساب سے ملکہ کنسورٹ کہلاتی ہیں اب) بادشاہ کے ساتھ ہوں گی، اور اس تاریخی تقریب میں ان کی بھی تاج پوشی کی جائے گی۔اس تقریب کا دورانیہ ایک گھنٹے پر محیط ہوگا، مہمانوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی کی گئی ہے ، تقریب کو مختصر رکھا جائے گا اور صرف 2ہزار شخصیات کو دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں 70برس کے بعد تاج پوشی کی تقریب ہوگی، آخری بار تاج پوشی جون 1953 میں الزبتھ دوم کی ہوئی تھی، اور گزشتہ صدی میں پہلی بار تاج پوشی 1902 میں ایڈورڈ ہفتم کی ہوئی تھی۔چھ مئی کو چارلس کے پوتے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے بیٹے آرچی کی چوتھی سال گرہ بھی ہے۔ یاد رہے کہ کنگ چارلس اس وقت بادشاہ بنے جب ان کی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال ہوا۔تقریب میں مہاران کنسورٹ کے ساتھ عزت مآب کنگ چارلس سوئم کو تاج پہنایا جائے گا۔‘‘بکنگھم پیلس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ تاجپوشی آج کے بادشاہ کے کردار کی عکاسی کرے گی اور مستقبل کی طرف اشارہ کرے گی، اور اس موقع پر پرانی روایات اور تقاریب کا بھی اہتمام ہوگا۔ اس تقریب کے بارے میں مزید جانکاری بعد میں دیئے جانے کا تذکرہ جاری بیان میں کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ مہارانی ایلزبتھ دوئم کا گزشتہ 8 ستمبر کو انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد شہزادہ چارلس ’کنگ چارلس سوئم‘ قرار دیئے گئے۔ بہرحال، کنگ چارلس سوئم کی تاجپوشی سے متعلق بی بی سی نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ تقریباً 70 سال بعد پہلا موقع ہوگا جب تاجپوشی کی تقریب منعقد ہوگی۔ ایلزبتھ دوئم کی تاجپوشی جون 1953 میں ہوئی تھی، اور اس سے پہلے یہ تقریب 1902 میں ہوئی تھی جب ایڈورڈ ہفتم کی تاجپوشی ہوئی تھی۔

Related posts

بابر اعظم نے عالمی کرکٹ کے اڑائے ہوش،بنایا عالمی ریکارڈ، وراٹ کو چھوڑا پیچھے

www.samajnews.in

حیدر آبادی زمین مافیا خواجہ معین الدین کے ساتھ کون ہے؟

www.samajnews.in

اگروال سیوا سنگٹھن، دہلی پردیش کے زیراہتمام شرنگار دیپ و تسو 2023 کا انعقاد

www.samajnews.in