مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات میں منعقدہ جشن جمہوریت کے جلسہ سے مولانا اعجاز احمد خان رزاقی کا خصوصی خطاب
لونی،سماج نیوز:یوم جمہوریہ درحقیقت ہمارے ان بزرگوں کی خوابوں کی تعبیر ہے جنہوں نے جنگ آزادی میں بے شمار قربانیاں دی تھیں، یوم جمہوریہ ہر ہندوستانی کو آزادی رائے اور آزادی مذہب کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت مشترکہ گنگا جمنی تہذیب کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہارآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اتر پردیش کے سکریٹری اور مشہور سیاسی رہنما مولانا اعجاز احمد خاں رزاقی نے مدرسہ جامعہ خدیجہ الکبری للبنات قاسم و ہار میں منعقدہ جشن یوم جمہوریہ کے جلسے میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ یوم جمہوریہ ہمارا قومی دن ہے جس کو ہم دل کی گہرائیوں سے بہت جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں مہمان خصوصی مولانا اعجاز احمد خاں رزاقی نے مزید کہا کہ ہمارا ملک ایک سیکولر اسٹیٹ ہے یہاں کسی کو مذہب کی بنیاد پر حکومت کرنے کی اجازت نہیں ہے اس کے لیے تمام مذاہب کا احترام کرنا ضروری ہے پروگرام میں مدرسے کی طالبات نے یوم جمہوریہ کے عنوان پر شاندار تقریریں، نظمیں اور دلچسپ مکالمات پیش کئے پروگرام کی صدارت مختار احمد نے کیا اور نظامت کے فرائض مدرسے کے مہتمم حضرت مولانا تمیز الدین قاسمی نے کیا اس موقع پر مولانا محمد شاکر امینی حضرت مولانا مفتی محمد فہیم قاسمی مولانا محمد منظر ،قاری عمران ، مولانا محمد عمر ر بانی، مولانا خالد سیف اللہ ربانی، محمد نوشاد، نعیم احمد، رحمت علی، محمد اسرائیل ،عبدالکریم وغیرہ موجود تھے۔ آخر میں مفتی محمد فہیم قاسمی کی دعاؤں پرجلسے کا اختتام ہوا۔