42.1 C
Delhi
مئی 19, 2024
Samaj News

کرکٹر رشبھ پنت بہتر علاج کیلئے ممبئی شفٹ

دہرادون: سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے کرکٹر رشبھ پنت کی صحت کے بارے میں ہر کوئی معلوم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دریں اثنا، ڈی ڈی سی اے کے ڈائریکٹر شیام شرما نے ایک اہم طلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ رشبھ پند کو مزید علاج کے لیے آج ممبئی منتقل کیا جائے گا۔ رشبھ پنت فی الحال اتراکھنڈ کے دہرادون کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس سے قبل 2 جنوری کو رشبھ پنت کو میکس اسپتال کے آئی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ ڈی ڈی سی اے کے ڈائریکٹر شیام شرما نے بتایا تھا کہ پنت کو انفیکشن کے زیادہ خطرے کی وجہ سے آئی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔کرکٹر رشبھ پنت 30 دسمبر 2022 کو ایک سڑک حادثے میں اس وقت زخمی ہو گئے تھے، جب ان کی کار دہلی-دہرا دون ہائی وے پر سڑک کے کنارے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی گئی، اس کے بعد کار میں آگ لگ گئی تھی۔ پنت گاڑی کا شیشہ توڑ کر باہر نکلے تھے۔ یہ حادثہ ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں منگلور اور نارسن کے درمیان پیش آیا۔ پنت دہلی سے اپنے آبائی شہر روڑکی جا رہے تھے اور اپنی مرسڈیز کار خود چلا رہے تھے۔ پنت کو ابتدائی طور پر سکشام اسپتال ملٹی اسپیشلٹی اینڈ ٹراما سنٹر لے جانے کے بعد دہرادون کے میکس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Related posts

پنجاب کی طرح اس بار گجرات میں بھی بڑے لیڈر ہاریں گے

www.samajnews.in

دیگر پارٹیوں کو چھوڑ MEPمیں شمولیت کا سلسلہ جاری

www.samajnews.in

نند اور بھابھی

www.samajnews.in