باغپت،سماج نیوز: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘کو اتر پردیش میں زبردست عوامی حمایت مل رہی ہے اور لوگ مختلف جگہوں پر پھولوں کی بارش کے ساتھ یاتری ٹیم کا استقبال کر رہے ہیں۔کانگریس نے کہا کہ اتر پردیش میں راشٹریہ لوک دل کے ساتھ ہی مختلف سیاسی، سماجی اور کسان تنظیموں کے ساتھ ساتھ مختلف پیشوں سے وابستہ لوگ بھی اس یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ فوج میں بھرتی کی تیاری کرنے والے نوجوانوں نے بھی مسٹر گاندھی سے ملاقات کی اور اگنی ویر اسکیم پر تنقید کی۔پارٹی لیڈروں کا کہنا ہے کہ جس طرح سے لوگ اتر پردیش میں یاترا میں شامل ہونے کیلئے پرجوش ہو رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ریاست میں کانگریس کی جڑیں 32سال سے اقتدار میں نہ رہنے کے باوجود اب بھی بہت گہری ہیں۔ بھارت جوڑو 3جنوری کو اتر پردیش پہنچی تو ایک بہت بڑے ہجوم نے دل کھول کریاترا کا خیرمقدم کیا اور اس کی حمایت کی۔ غازی آباد سے باغپت میں داخل ہوتے وقت راستے میں لوگوں نے پھولوں کی بارش کے ساتھ یاتراٹیم کا استقبال کیا۔بھارت جوڑو یاترا 3جنوری سے 5جنوری تک اتر پردیش میں رہے گی اور پھر ہریانہ میں دوبارہ داخل ہو کر سری نگر کیلئے آگے بڑھے گی۔یاترا کے دوسرے دن غازی آباد کے راستے ضلع باغپت میں داخل ہونے پر ہزاروں کی تعداد میں کانگریس و آر ایل ڈی کارکنوں نے یاترا کا پھول کی بارش کر کے استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف کسان تنظیموں نے یاترا کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ یاترا کے ساتھ چل رہے مزاحیہ اداکار راجیو نگم نے کہا کہ ملک کو ہم اپنے اپنے طریقے سے جوڑنے کا کام کررہے ہیں۔ رال گاندھی کے اس مہم کو ہماری حمایت ہے ۔مغربی اترپردیش کی سیاست میں اپنا رسوخ رکھنے والی آر ایل ڈی کی حمایت ملنے سے کانگریس کی یاترا کو طاقت ملی ہے ۔ آر ایل ڈی کارکنوں نے اپنے جھنڈے لہرا کر بھارت جوڑو یاترا کا استقبال کیا اور راہل گاندھی کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی اور گاندھی سے ملاقات کر کے انہیں نیک تمناؤں سے نوازہ۔سول سوسائٹی میں خاص طور سے مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسر، ڈاکٹر اور دیگر سماجی تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت جوڑو یاترا اترپردیش میں تین جونوری سے پانچ جنوری تک رہے گی اور اس کے بعد دوبارہ ہریانہ میں داخل ہوکر شری نگر کی طرف کوچ کرے گی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت جوڑو یاترا اب تک 110دنوں میں 3000کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر چکی ہے۔ 7ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہونے والی یہ یاترا اب تک تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، مہاراشٹرا اور ہریانہ کا احاطہ کرنے کے بعد راجدھانی دہلی ہوتے ہوئے یوپی میں داخل ہو چکی ہے۔ یاترا کا اختتام جموں و کشمیر میں ہوگا۔
previous post