39.1 C
Delhi
اپریل 27, 2025
Samaj News

مکاتب و مدارس کے بچوں کی کفالت احسن قدم

موسم اورحالات کے پیش نظر مستحقین کی امدا د ثواب کا اعلیٰ ترین ذریعہ:الحاج محمد سعید نوری

سہارنپور، سماج نیوز(احمد رضا) رضااکیڈمی کے بانی و سربراہ محافظ ناموس رسالت اسیر مفتیٔ اعظم الحاج محمد سعید نوری اپنے رضاکاروں کے ذریعہ مسلسل غریب اور پسماندہ طبقات کے افراد کے لئے وقت وقت پر ضرورت کا سامان مہیا کرا نے کا عمدہ عملی کارنامہ انجام دے رہے ہیں، اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے گز شتہ روز گورکھپور کے غیور مسلمانوں کی اعانت اور ان کو مدد پہنچانے کے لئے قابل اعتماد ملت کے بے لوث خدمت گار مولانا محمد نظام احمد خان قادری مصباحی صدر (رضااکیڈمی مہراج گنج) کی زیر نگرانی اور مولانا نظام احمد خان قادری کے دست مبارک سے ہی مدرسہ اہل سنت فیض الرسول پکڑی خرد مہراج گنج کے طلباء و طالبات کے درمیان گرم کپڑے اور سوئٹر تقسیم کروا کر مستحقین کو راحت پہنچانے کا جو کام انجام دیا ہے اس کی جس قدر تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ کارکردگی بے حد اعلیٰ ترین اور عام افراد کے لئے راحت بخش ہے واضح رہے کہ اس انسانی خدمت کے لاجواب عمل سے قبل بھی رضااکیڈمی کے ذریعہ اکیڈمی کے مقامی صدر کی جانب سے غریب اور ضرورت مند طبقہ کے افراد کو کمبل و گرم کپڑے و غییرہ بھی تقسیم کر ا نے کی بڑی زمہ داری نبھائی گئی ہے جسکی خوب سراہا کی جا رہی ہے غور طلب ہے کہ اس سخت ترین سردی کو دیکھتے ہوئے تنظیم نے مدرسے کے بچوں کو سوئٹر دینے میں پہل کی ہے وہ بیحد اعلیٰ کار خیر ہے مقامی زمہ داران کے ان سارے عمدہ عملی کاموں کے مد نظر محافظ نامو س رسالت الحاج محمد سعید نوری نے مہراج گنج رضااکیڈمی کے صدر اور ان کے رفقاء کے شاندار عملی اقدام کی خوب تعریف کی اور سبھی منتظمین کو اپنی ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کرنا بہت ضروری ہے ہماری تنظیم ہمیشہ سے ملک و ملت اور سماج کے دبے کچلے طبقہ کی مدد کرتی رہی ہے ملک کی تعمیر وترقی میں کوشاں رہنے کی رضااکیڈمی قوم کو ہمیشہ ترغیب دیتی آ رہی ہے۔ قابل احترام الحاج محمد سعید نوری نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے ہر شہری پر لازم ہے کہ وہ غریبوں کی دل کھول کر مدد کریں نوری صاحب نے مزید کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ چند سالوں سے تحریک پیغام انسانیت مہراج گنج ملک و ملت کی خوشحالی میں سرگرم عمل ہے اس نے ضرورت مندوں اور غریبوں کی ہر موڑ پر خدمت انجام دی رہی اس کیلئے بھی ہماری ڈھیر ساری دعائیں ہیں اس موقع پر مولانا نظام احمد خان قادری مصباحی نے کہا کہ رضااکیڈمی اور اس کے بانی جناب سعید نوری صاحب نے ہماری خدمات کو سراہتے ہوئے جو دعائیں دی ہیں وہ ہمارے لئے ترقی کی ضامن ہیں قادری صاحب نے یہ کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں میں تنظیمی و تحریکی شعور بڑی تیزی سے بیدار ہورہا ہے اور ملک کے کونے کونے میں مختلف تنظیمیں اور تحریکیں وجود پذیر ہوئی ہیں۔جو اپنی خدمات کو پیش کررہی ہیں لیکن ان میں سب سے نمایاں طور پر جو تنظیم دینی، مذہبی، ادبی،ملی فلاحی رفاہی کام کر رہی ہے وہ رضا اکیڈمی ممبئی ہے، جس کے بانی قائد اہل سنت خلیفہ تاج الشریعہ الحاج محمد سعید نوری ہیں علماے اہل سنت والجماعت میں آپ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں، آپ شاتم رسول کے لیے آہنی دیوار ہیں، مسلسل کئی سالوں سے دینی، ملی، فلاحی، رفاہی خدمات کے ذریعے سے پوری دنیا میں آپ کی شہرت پھیلی ہوئی ہے آج مدرسہ اہل سنت فیض الرسول پکڑی خرد کے طلباء کے درمیان حضور سید معین میاں اور الحاج محمد سعید نوری کی سرپرستی میں سوئیٹر کی تقسیم اسی پیش رفت کا ایک حصہ ہے مدرسہ کے صدر مدرس مولانا رمضان علی نے کہا کہ کڑاکے کی اس سردی میں جب کہ تمام لوگ سردی سے بچنے کے لئے خصوصی انتظامات کررہے ہیں ایسے میں رضا اکیڈمی نے مدرسہ کے طلباء کو سردی سے بچانے کے لیے گرم کپڑوں کی تقسیم کرنا لائق صد آفریں ہے یقیناً الحاج محمد سعید نوری اس ذات کا نام ہے جن کے قول و فعل سب یکساں نظر آتے ہیں وہ ایسا کام انجام دیتے ہیں کہ جن کو دیکھ کر لوگ عش عش کرنے لگتے ہیں۔ان کو ہندوستانی ریاست کے ہر گوشے میں عظیم امتیاز حاصل ہے میدان عمل میں انہوں نے اپنے آپ کو ہمیشہ آگے رکھا ہے ملی و قومی قیادت اور فلاحی کاموں کا بیڑہ ہو یاکہ مذہبی مسلکی امور ہوں یا علمائے اہلسنت کی تصنیفات کی اشاعت، بزرگوں کے فرمودات ہوں ہر ایک میدان میں وہ نمایاں نظر آتے ہیں۔سعید نوری اپنی ضعیف العمری میں قوم وملت کے کاموں کے تعلق سے آج بھی نوجوان دکھائی دیتے ہیں وہ فلاحی کاموں کے باوجود بھی مسلک اعلیٰ حضرت کے سچے سپاہی و علمبردار ہیں۔

Related posts

تاج محل کے بند کمروں کو نہیں کھولا جائیگا

www.samajnews.in

قبروں کو پختہ کرنا، ان پر قبے اور گنبد تعمیر کرنا جائز نہیں:عطاء الرحمٰن مدنی

www.samajnews.in

مولانا حامد ندوی کے والد محترم کو پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا

www.samajnews.in