33.1 C
Delhi
جولائی 25, 2024
Samaj News

ثانیہ مرزا نے ٹینس کو کہا الوداع

حیدرآباد، سماج نیوز: ہندوستان کی سنسنی اور ٹینس اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا نے پیشہ ورانہ ٹینس کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ آئندہ ماہ دبئی ٹینس چمپئن شپ میں کھیلیں گی اور یہ چمپئن شپ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ خیال رہے کہ دبئی ٹینس چمپئن شپ 19 فروری سے شروع ہوگا۔ ثانیہ مرزا اس ٹورنامنٹ میں آخری بار کھیلتی نظر آئیں گی۔ 36 سالہ ثانیہ ڈبلز میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی رہ چکی ہیں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے 6گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل جیتے ہیں اور رواں ماہ وہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں حصہ لیں گی۔انہوں نے سال 2016میں آسٹریلیا میں ہی ویمن ڈبلز کا ٹائٹل جیتا تھا۔ثانیہ مرزا نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے ) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن فائنلز کے بعد ریٹائر ہوجاؤں گی کیونکہ ہم ورلڈ ٹینس کے فائنل میں پہنچنے والے تھے لیکن پھر میں انجری کا شکار ہوگئی اور یو ایس اوپن سمیت دیگر مقابلوں سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ‘میری کوشش ہے کہ دبئی میں ڈبلیو ٹی اے 1000کھیلوں اور پھر ریٹائر ہوجاؤں‘۔36سالہ ثانیہ مرزا نے سال 2022کے آخر میں ریٹائرمنٹ کا پلان کیا تھا لیکن اگست میں انجری کی وجہ سے وہ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی شخص ہوں، تو میں نہیں چاہتی کہ انجری میرا کیریئر ختم کرلے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی تھی۔ٹینس اسٹار نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی 36سال کی ہوں اور اب مجھے آرام کی ضرورت ہے ، ریٹائرمنٹ کی یہی وجہ ہے ۔ ‘انہوں نے مزید کہا کہ میرے اندر اب اتنی ہمت نہیں ہے کہ اب میں اسے مزید جاری رکھ سکوں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ترجیحات بھی بدل جاتی ہیں اور اب میری ترجیح یہ ہے کہ میں اپنے آپ کو تھوڑا آرام دوں۔ٹینس اسٹار نے سال 2005میں جب آبائی شہر حیدرآباد ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تو وہ ہندوستان میں ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون تھیں، اس کے بعد وہ 2007تک عالمی رینکنگ میں شامل رہیں جہاں ان کا نمبر 27واں رہا۔ ٹینس اسٹار 2007میں خواتین کی سرفہرست 30خواتین کھلاڑیوں میں شامل ہوئی تھیں۔ثانیہ مرزا متحدہ عرب امارات میں ریٹائرمنٹ سے قبل 16جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں قازقستان کی اینا ڈینیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔

Related posts

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نہیں رہے

www.samajnews.in

مظفر نگر اسکول سانحہ: قصوروار ٹیچر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے: مولانا محمود مدنی

www.samajnews.in

اسلامی رسم ورواج والی شادی وبیاہ کی تقریبات سے ہم آپ کو سیکھنے کی ضرورت

www.samajnews.in