31.1 C
Delhi
مئی 24, 2025
Samaj News

شاہ رخ خان کو مہنت نے دی ’زندہ جلانے‘ کی دھمکی

نئی دہلی، سماج نیوز: شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ جنوری 2023 میں ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ فلم کے ایک گانے میں دیپکا پدوکون زعفرانی رنگ کی بکنی میں نظر آ رہی ہیں۔ اس حوالے سے کچھ ہندو تنظیموں نے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ حال ہی میں ایودھیا کے مہنت پرمہنس اچاریہ نے کہا تھا کہ اگر وہ شاہ رخ کو ڈھونڈ لیتے ہیں تو وہ اسے زندہ جلا دیں گے۔ ویسے پٹھان سے پہلے بھی شاہ رخ خان کی کئی فلمیں تنازعات کا شکار رہی ہیں۔ اس بیچ اترپردیش کے ایودھیا کے مہنت نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو ’زندہ جلانے‘ کی دھمکی دی ہے۔شاہ رخ خان کی فلم پٹھان پر تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب فلم کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ ریلیز کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں آیودھیا سے تعلق رکھنے والے مہنت پرمہنس اچاریہ مہاراج کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں ان کے مذہب سے منسلک ایک رنگ کی تضحیک کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آج ہم نے شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے اور میں ڈھونڈ رہا ہوں اگر وہ کہیں مل گیا فلم جہادی شاہ رخ خان کو میں زندہ جلا دوں گا۔‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی اور شاہ رخ خان کو جلا دیتا ہے تو وہ خود اس شخص کا مقدمہ لڑیں گے۔ویڈیو کے آخر میں پرامہنس اچاریا مہاراج کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں سے اپیل کرنا چاہیں گے کہ فلم ’پٹھان‘ اور ایسی دیگر فلموں کا بائیکاٹ کریں۔انڈیا میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا نے گانے میں دیپکا پدوکون کے لباس کو ’قابل اعتراض‘ قرار دیا تھا اور مدھیہ پردیش میں فلم پر بابندی لگانے کی بھی دھمکی دی تھی۔ مدھیہ پرادیش کے وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا کا اپنے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’گانے میں پہنا گیا لباس بہت قابل اعتراض ہے اور صاف نظر آرہا ہے کہ یہ گانے گندی ذہنیت کے ساتھ فلمایا گیا ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’گانے میں دکھائے گئے مناظر اور لباس کو درست کیا جائے ورنہ ہم یہ سوچنے پر مجبور ہوں گے کہ فلم کو مدھیہ پردیش میں نمائش کی اجازت دی جائے یا نہیں۔‘ واضح رہےکہ شاہ رخ خان اور دیپکا پدوکون کی فلم ’پٹھان‘ 25 جنوری 2023 میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں پہلی مرتبہ شاہ رخ خان اور جان ابراہم بھی ساتھ نظر آئیں گے۔یہ شاہ رخ خان اور دیپکا پدوکون کی چوتھی فلم ہے جس میں دونوں نے اکٹھے کام کیا ہے۔ دیپکا پدوکون نے 2007 میں اپنی پہلی ہی فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔ اس کے بعد وہ ہیپی نیو ایئر اور چنائے ایکسپریس میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔

Related posts

محمد نبی قریشی ریاستی جنرل سکریٹری جے ڈی ایس کے دفتر پر افطار پارٹی کا اہتمام

www.samajnews.in

بی بی سی کی آواز دبانا چاہتی ہے حکومت، تمام دفاتر پر چھاپے

www.samajnews.in

حجاب پر اختلاف، بڑی بنچ کریگی شنوائی

www.samajnews.in