Samaj News

نہرویووا کیندرسنگٹھن اورنیشنل سروس اسکیم نے ملک بھرکے 623 اضلاع میں شہیددوس منایا

ایم این این۔این ایس ایس سے منسلک 457یونیورسٹیوں نے جن میں 10926کالیجز /ادارے شامل ہیں ، پروگراموں میں شرکت کی۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طورپر نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کی وزارت کے نوجوانوں کے امورکے محکمے نے این ایس ایس سے منسلک یونیورسٹیوں اورکالجوں سے طالب علم رضاکاروں اوراین وائی کے ایس سے منسلک یوتھ کلبوں کے ممبروں اورنوجوان رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد کو شامل کرکے 23مارچ 2022کو ملک بھرمیں شہید دوس منایا۔ شہیددوس، 10926کالجوں /یونیورسٹیوں کو شامل کرکے این ایس ایس سے منسلک 457یونیورسٹیوں اوراین وائی کے ایس 623اضلاع میں منایاگیا۔23مارچ 1931کو بھگت سنگھ راج گرو اورسکھدیو کو پھانسی پرلٹکادیا گیاتھا ۔ہمارے ملک کے ان بہادرنوجوان انقلابیوں اورعظیم سپوتوں کی طرف سے دی گئی عظیم قربانیوں کی یاد میں بھارت 23مارچ کو ہرسال شہید دوس مناتاہے ۔ا س موقع پرآزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طورپر انقلابیوں کو خراج کے موضوع پرتوجہ دے کر این وائی کے ایس اور این ایس ایس کی جانب سے شہیددوس منایاگیا ۔ نہرویووا کیندرسنگٹھن اورنیشنل سروس اسکیم نے ملک بھرمیں تمام 623اضلاع این وائی کے ایس میں انقلابی مجاہدین آزادی کی طرف سے دیئے گئے تعاون اورخدمات کو پورے جوش وجذبے سے منایا۔ان پروگراموں کے ذریعہ نوجوان نسل ان مجاہدین آزادی کی زندگی ، کام اورفلسفے کو منفرد انداز میں مناکرتشکروفخراعزاز اور فرض کے جذبے سے سرشارتھی۔ ان کی داستانوں نے نوجوانوں میں حب الاوطنی اورقوم پرستی کے جذبے کو پیداکرنے کے لئے تحریک دی ہے اور ملک کی تعمیر کی سرگرمیوں میں شامل کرنےمیں انھیں مزید متحرک کیاہے ۔بھارت کی آزادی کی جدوجہد کے انقلابی شہیدوں کو یاد کرنے اور انھیں اعزاز دینے کے لئے ضلع این وائی کے ایس اوراین ایس ایس سے منسلک یونیورسٹیوں کی جانب سے اہم سرگرمیوں میں بھگت سنگھ راج گرواورسکھدیو کی زندگی پرگوشٹی /سمینار س /لیکچرس عہد لینا /اسپورٹس مقابلے اسکٹس /اسپاٹ کویز ، گڈیز کی تقسیم، پلاگ رن اورمعلوماتی مقابلے وغیرہ شامل ہیں ۔

Related posts

کشمیر یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی سیمینار اردو تحقیق و تنقید کا آغاز

www.samajnews.in

چین کی گرفت مضبوط ہونے سےہانگ کانگ اپنے کاروباری مرکز کی چمک کھو رہا ہے۔امریکہ

www.samajnews.in

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ، مسٹر منوہر لال حصار میں سنٹرل بفیلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں تحقیقی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے۔

www.samajnews.in