21.1 C
Delhi
نومبر 7, 2024
Samaj News

فلسطینی صدر طبی معائنے کے لیے جرمنی روانہ

فلسطینی صدر محمود عباس علاج کی غرض سے اردن کے دارالحکومت عمّان کے راستے جرمنی روانہ ہو گئے۔ ان کے اس غیر علانیہ دورے کو انتہائی حد تک چھپایا جا رہا ہے۔ فلسطینی صدر کی عمر 87 برس ہے اور وہ 17 سال سے صدر کے عہدے پر براجمان ہیں۔فلسطینی ذرائع کے مطابق محمود عباس جرمنی میں برلن چارے ہسپتال میں معمول کے طبی ٹیسٹ کروائیں گے۔

مزید یہ کہ ان کی صحت اچھی ہے اور وہ چند گھنٹوں کے بعد واپس رام اللہ لوٹ جائیں گے۔فلسطینی صدر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں "مثانے کا سرطان” ہے۔جرمنی سے واپسی پر محمود عباس کی اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ الثانی سے ملاقات طے ہے جو آئندہ ہفتے رام اللہ کا دورہ کریں گے۔

Related posts

دھمکی آمیز خط پر پاکستان کا امریکا سے احتجاج

www.samajnews.in

گجرات انتخابات: پہلے مرحلے میں60.20فیصد ووٹنگ

www.samajnews.in

چین کی گرفت مضبوط ہونے سےہانگ کانگ اپنے کاروباری مرکز کی چمک کھو رہا ہے۔امریکہ

www.samajnews.in