31.1 C
Delhi
مئی 24, 2025
Samaj News

جیت ملائم سنگھ کو سچی خراج عقیدت، سماجوادی پارٹی نے منفی سیاست کو شکست دی: اکھلیش یادو

نئی دہلی: مین پوری لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں سماجوادی پارٹی امیدوار ڈمپل یادو کی جیت کے بعد پارٹی چیف اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’یہ جیت مین پوری کے ووٹروں کی نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) کو سچی خراج عقیدت ہے۔ اس جیت نے منفی سیاست کو شکست دے دی ہے۔‘‘ بدھ کے روز انتخابی نتیجہ کا اعلان ہونے کے بعد اکھلیش یادو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ جیت مین پوری کے ووٹروں کی جیت ہے۔ ووٹروں نے نیتا جی کو سچی خراج عقیدت پیش کی ہے اور منفی کام کرنے والے لوگوں کو سخت جواب دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایک ایک ووٹر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ تنظیم کے لوگوں، سیکٹر کے لوگوں اور بوتھ کارکنان کی کوششوں و محنت سے سماجوادی پارٹی کو یہ تاریخی جیت حاصل ہوئی ہے۔‘‘اکھلیش یادو نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’عام لوگوں نے جس طریقے سے حمایت دی، میں اس کا شکرگزار ہوں۔ منفی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ نیتا جی نے جو بھائی چارے کی سیاست کی ہے، یہ اس کی جیت ہے۔ نیتا جی نے جس طریقے سے ترقی کے لیے کام کیا تھا، ہم سماجوادی لوگ مل کر اس کو آگے بڑھانے کا کام کریں گے۔ جس طریقے سے انتظامیہ دباؤ بنانا چاہتا تھا، لیکن عوام نے دباؤ نہیں مانا اور نیتاجی کو یاد کر کے ایک ایک ووٹ سماجوادی پارٹی کو دیا۔‘‘اکھلیش یادو نے کھتولی اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں کامیاب سماجوادی پارٹی لیڈر کو بھی جیت کی مبارکباد پیش کی۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ رامپور میں پہلے تو ووٹ ڈالنے ہی نہیں دیا گیا۔ انتظامیہ نے وہاں ناانصافی کی۔ رامپور میں اگر فیئر الیکشن ہوتا، اگر انتظامیہ زبردستی نہیں کرتی تو سماجوادی پارٹی کی سب سے بڑی جیت رامپور میں ہوتی۔

Related posts

وہی قومیں زندہ رہنے کا حق رکھتی ہیں جو اپنی نسل کی حفاظت کرتی ہیں:ڈاکٹر عبدالقدیر

www.samajnews.in

دہلی مائنارٹیز ویلفیئر فیڈریشن کے چیئرمین طارق صدیقی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ایوارڈ2023سے سرفراز

www.samajnews.in

خواتین ٹی20-ورلڈ کپ: آسٹریلیاکی خطابی ہیٹرک، افریقہ کو 19رنز سے دی شکست

www.samajnews.in