23.1 C
Delhi
فروری 16, 2025
Samaj News

بلوچستان میں خواتین نے الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ کا مطالبہ کیا

صوبے کے قانون سازی کے عمل میں زیادہ سے زیادہ کردار کا مطالبہ کرتے ہوئے، بلوچستان میں کئی بڑی سیاسی تنظیموں کی نمائندگی کرنے والی خواتین نے اپنی اپنی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات کے دوران خواتین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کریں۔ ڈیلی ٹائمز پاکستان نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ وومین اؤنڈیشن اور ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر "مقامی حکومتی نظام، حکومتی چیلنجز اور مستقبل کے مواقع” کے موضوع پر کنونشن منعقد کیا جا رہا تھا۔کنونشن کی ایک رکن کا کہنا تھا کہ "یہ اقدام جمہوری نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا اور باقی دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ خواتین کو ملک کی سیاسی جماعتوں نے مساوی مواقع فراہم کیے ہیں۔” پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)خواتین ونگ بلوچستان کی صدر زلیخا مندوخیل، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی( کی کلثوم افتخار، بلوچستان نیشنل پارٹی-عوامی (بی این پی-اے)کی فاطمہ بلوچ، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی شانیہ خان، اور سابق خواتین کونسلرز نرگس مصطفیٰ، زبیدہ پروین، اور فضیلہ بھی موجود تھیں۔بی این پی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ ویمن پارلیمنٹرینز کاکس فورم نے خواتین کے حوالے سے قانون سازی میں فعال کردار ادا کیا ہے اور مزید خواتین نمائندوں سے اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کو بہتر بنا کر ترقیاتی اہداف آسانی سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن، بلوچستان کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین نے کہا کہ خواتین سیاسی میدان سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ ترقی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال کی ‘ گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2021’ کے مطابق پاکستان صنفی برابری کے انڈیکس میں 156 ممالک میں سے 153 ویں نمبر پر ہے، یعنی آخری چار ممالک میں۔ یہ جنوبی ایشیا کے آٹھ ممالک میں ساتویں نمبر پر ہے، یہ صرف افغانستان سے بہتر ہے۔ 2020 کے مقابلے 2021 میں پاکستان میں صنفی فرق میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

فلسطینی صدر طبی معائنے کے لیے جرمنی روانہ

www.samajnews.in

وارانسی میں نفرت پھیلانے کی تیاری

نام نہاد ’شیولنگ‘ کی کاربن ڈیٹنگ کو لے کر بنارس میں ’پوسٹر بازی‘:

www.samajnews.in

لڑکیوں کی تعلیم پر’’ یو ٹرن‘‘کے بعد امریکہ نے طالبان کے ساتھ دوحہمیٹنگ منسوخ کر دی

www.samajnews.in