حیدرآباد، سماج نیوز: شیخ اسماعیل افضل کے بموجب ،جمعیت اہل حدیث حیدرآباد وسکندرآباد کے زیر اہتمام چوتھی عظیم الشان کانفرنس ’’محمد ﷺ کا پیغام انسانیت کے نام‘‘ 26نومبر 2022 بروز ہفتہ بعد عصر تا 10بجے شب بمقام عیدگاہ بلالی ہاکی گراؤنڈ مانصاب ٹینک،حیدرآباد میں منعقد ہورہی ہے۔اس کانفرنس کی صدارت مولانا شفیق عالم خان جامعی امیر جمعیت اہل حدیث حیدرآبادوسکندرآباد فرمائیں گے۔
26نومبر کو جمعیت اہل حدیث حیدرآباد وسکندرآباد کے زیر اہتمام عظیم الشان کانفرنس
بحیثیت مہمانان ِ خصوصی عالیجناب عزت مآب محمود علی صاحب ریاستی وزیر داخلہ، عالیجناب عزت مآب اکبرالدین اویسی صاحب قائد مقننہ ورکن اسمبلی چندرائن گٹہ ، جناب جعفر حسین معراج صاحب رکن اسمبلی حلقہ نامپلی، جناب محترم حافظ عبدالقیوم صاحب نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند ،جناب محمد نعمت اللہ صاحب امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث تلنگانہ ،جناب ابوالمجاہد الیاس ناظم اعلیٰ صوبائی جمعیت اہل حدیث تلنگانہ ،جناب محمد عبدالمعید خان صاحب سنیئر لیڈر ٹی آریس شرکت فرمائیں گے اورمہمانان مقررین کرام فضیلۃ الشیخ ظفرالحسن مدنی دبئی، فضیلۃ الشیخ بدیع الزماں مدنی حفظہ اللہ ،فضیلۃ الشیخ شمیم فوزی ممبئی ،فضیلۃ الشیخ حسین الزہرانی حفظہ اللہ اور تیلگو داعی ابوحیان حماد عمری حفظہ اللہ کےمرکزی موضوع محمد ﷺکا پیغام انسانیت کے نام پر پُرمغز خطابات ہوں گے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سید آصف عمری ناظم جمعیت کریں گے جبکہ اس پروگرام کو آرگنائز کرنے میں حلقہ فرسٹ لانسر،حلقہ ملے پلی -حلقہ اے سی گارڈ کے علاوہ مہدی پٹنم کے اراکین اور نوجوانوں کا اہم رول رہاہے۔ اجلاس میں خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا۔ دیگر ریاستوں سے آنے والے مہمانوں اور مندوبین کیلئے مسجد امیر وخانم فرسٹ لانسر میں قیام کی سہولت رہے گی۔ ذمہ داران جمعیت اور اراکین عاملہ نے تمام دوست واحباب ،مردوخواتین اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ اس کانفرنس میں اپنے گھروالوں اور دوست احباب کے ساتھ ضرورشرکت کیجئے۔ پروگرام کے اختتام پر نماز عشائیہ ادا کی جائے گی۔ ان شاء اللہ ۔مزید تفصیلات کیلئے رابطہ قائم کریں:9885650216،9885682898۔