33.1 C
Delhi
جولائی 25, 2024
Samaj News

مسلم خواتین طلاق کے بعد بھی نان ونفقہ کی حقدار:عدالت

نئی دہلی، سماج نیوز: مسلم خواتین طلاق کے بعد دوسری شادی تک نان و نفقہ کی حقدار ہیں۔ ممبئی کی ایک عدالت نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے ایک 40 سالہ شخص سے کہا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے علاج کیلئے 50 ہزار روپے ادا کرے۔ خاتون نے 2017 میں اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔ایک رپورٹ کے مطابق خاتون نے اس شخص سے 2004 میں شادی کی تھی۔ اس کے بعد شوہر کے گھر والوں نے خاتون کو مبینہ طور پر جہیز کیلئے ہراساں کیا۔ خاتون کے والد نے شادی کے بعد 2 لاکھ روپے کا جہیز بھی دیا تھا۔ تاہم خاتون کا الزام ہے کہ اسے نہ صرف ذہنی بلکہ جسمانی طور پر بھی ہراساں کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں میں اتفاق رائے سے علاحدگی ہو گئی۔سال 2018 میں خاتون کے گردے فیل ہو گئے تھے اور اسے باقاعدگی سے ڈائیلاسس کی ضرورت پیش آئی۔ ایسے حالات میں خاتون نے عدالت سے رجوع کیا اور استدعا کی کہ اس کا کوئی ذریعہ آمدنی نہیں ہے جبکہ اس کے شوہر کا اچھا خاصہ اسکریپ کا کاروبار ہے اور وہ ہر ماہ لاکھوں روپے کماتا ہے۔ خاتون نے اپیل کی کہ اس کے سابق شوہر کو یہ حکم دیا جائے کہ وہ اس کیلئے نان و نفقہ ادا کرے۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اچھی آمدنی کے باوجود اس کے شوہر نے اس کی کفالت نہیں کی۔ وہیںشوہر نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کبھی اس کیساتھ بدتمیزی نہیں کی۔ شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اس کی 2017 میں طلاق ہو گئی، اس لیے اس کی علاج کے اخراجات پورے کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ خاتون نے یہ اپیل صرف اس کا استحصال کرنے کیلئے دائر کی ہے۔ اس نے مزید کہا تھا کہ اس کے خاندان والے بھی اس پر منحصر ہیں، اس لیے خاتون کی عرضی کو خارج کیا جانا چاہیے۔ ممبئی کی دادر کورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طلاق یافتہ بیوی بھی نان و نفقہ کی حقدار ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ خاتون کی طرف سے پیش کردہ دستاویزات سے معلوم چلتا ہے کہ اسے واقعی علاج کی ضرورت ہے اور اس کے پاس آمدن کا کوئی ذریعہ نہیں ہے، لہٰذا اس کی مدد کی جانی چاہئے۔

Related posts

ملک کی جمہوری تاریخ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت کی انتہا ہے

www.samajnews.in

ٹی 20-ورلڈ کپ میں سب سے بڑا اُلٹ پھیر

www.samajnews.in

ہر مذہب وملت کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی قربانی اللہ کے نزدیک عظیم ہے:طارق صدیقی

www.samajnews.in