Samaj News

اعظم خان کو 3 سال کی سزا

رامپور،سماج نیوز: اترپردیش میں مرکزی اپوزیشن سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رکن اسمبلی، سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کو اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا کا اعلان کر دیا ہے۔ رامپور کی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اعظم خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں تین سال کی سزا سنائی، اسی کے ساتھ ان پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعظم خان کو دو سال سے زیادہ کی سزا سنائی گئی ہے، لہٰذا ان کی اسمبلی کی رکیت ختم ہو جائے گی۔ اعظم خان کو جن دفعات میں سزا سنائی گئی ہے، ان میں زیادہ سے زیادہ 3 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل عدالت نے 21 اکتوبر کو فیصلے کی تاریخ مقرر کی تھی۔ تاہم اعظم خان سے تحریری بیان دینے کے لیے وقت مانگا گیا۔ جس کے بعد عدالت نے فیصلے کے لیے 27 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔نفرت انگیز تقریر کا یہ معاملہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے متعلق ہے۔ اعظم خان نے رامپور کی مِلک اسمبلی سیٹ پر انتخابی تقریر کے دوران مبینہ طور پر قابل اعتراض اور اشتعال انگیز تبصرہ کیا تھا۔ ان کے خلاف بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ نے شکایت درج کرائی تھی۔ آکاش سکسینہ رواں سال ہوئے اسمبلی انتخابات میں رامپور سے اعظم خان کے خلاف بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اعظم خان نے اپریل 2019 میں رامپور میں مبینہ طور پر یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کیخلاف اشتعال انگیز بیان دیا گیا تھا اور اس کے بعد رامپور کے ضلع مجسٹریٹ کے خلاف بھی قابل اعتراض بیان بازی کی تھی۔ اعظم خان اس سے پہلے کئی مہینوں تک جیل میں قید رہ چکے ہیں۔

Related posts

مدرسہ پلس پروگرام کے تحت 5ہزار حفاظ و علماء کو مفت تعلیم کیلئے داخلے جاری، 20مئی سے کلاسز شروع

www.samajnews.in

فٹ بال ورلڈ کپ کا میزبان قطر- تاریخ اور سیاست کے آئینے میں

www.samajnews.in

اس تصویر نے تو دلوں کو جیت لیا… سہیل انجم

www.samajnews.in