45.1 C
Delhi
مئی 29, 2024
Samaj News

کوہلی اور پانڈیا نے چھین لی پاکستان سے فتح

 

میلبورن: ہندوستان نے آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ 2022 میں چیس ماسٹر وراٹ کوہلی (82 ناٹ آؤٹ) اور ہاردک پانڈیا (40) کے ساتھ سنچری پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کو 160 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ہندوستان نے میچ کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔اس سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 31 رنز پر چار وکٹیں گنوا دی تھیں لیکن کوہلی-پانڈیا کی جوڑی نے 113 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ ہندوستان کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔ اس اوور میں پانڈیا اور دنیش کارتک بھی آؤٹ ہوئے تاہم اوور کی چوتھی گیند پر کوہلی کے چھکے کی وجہ سے ہندوستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔کوہلی نے 53 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 82 رنز بنائے، جبکہ پانڈیا نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے37 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے چالیس رن بنائے۔ اس سے قبل افتخار نے 34 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 51 رن بنائے، جبکہ شان نے 42 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شاہین آفریدی نے آٹھ گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 16 رنز بنائے جب کہ دوسرا کوئی پاکستانی بلے باز ڈبل فیگر کو نہ چھو سکا۔
ہندوستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کے لیے بلایا اور دونوں اوپنرز کو 15 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ ٹی۔20 ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرنے والے ارشدیپ سنگھ نے اپنی پہلی گیند پر بابر اعظم کی وکٹ حاصل کی جب کہ انہوں نے اپنے اگلے ہی اوور میں محمد رضوان کو آؤٹ کر دیا۔ شان اور افتخار وکٹ پر کچھ وقت تحمل سے گزارنے کے بعد ہاتھ کھولے۔ افتخار نے 12ویں اوور میں اکشر پٹیل کی گیند پر تین چھکے لگاتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی، حالانکہ وہ اگلے ہی اوور میں شامی (15؍1) کا شکار ہو گئے۔شان- افتخار کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 76 رنز کی شراکت کے بعد پاکستان نے تیزی سے تین وکٹیں گنوا دیں۔ ہاردک پانڈیا (30؍3) نے میچ میں ہندوستان کو واپسی کراتے ہوئے شاداب خان، حیدر علی اور محمد نواز کو پویلین بھیجا۔ جبکہ ارشدیپ (19؍3) نے آصف علی کی قیمتی وکٹ حاصل کی۔ بھونیشور کمار (22؍1) نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگانے کے بعد شاہین کو آؤٹ کیا۔ لگاتار وکٹیں گنوانے کے باوجود پاکستان نے رفتار برقرار رکھی اور آخری پانچ اوورز میں 53 رنز جوڑ کر 20 اوورز میں 159؍8 اسکور کیا۔

Related posts

مجھے جیل میں ڈالنا چاہتی ہے بی جے پی

www.samajnews.in

عدلیہ کی آزادی اور خد مختاری کو لیکر عوام میں تشویش پایاجانا بہتر سوچ

www.samajnews.in

مودی حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا

www.samajnews.in