26.1 C
Delhi
ستمبر 12, 2024
Samaj News

بے موسم برسات سے شمالی ہند بے حال

دہلی میں 15 سال کا ریکارڈٹوٹا، اتر پردیش میں 25 اموات

نئی دہلی، سماج نیوز: بے موسم برسات نے ہندوستان کے اکثر حصوں میں اپنا قہر برپا کررکھا ہے، خاص طور سے پورے شمال ہند میں ایسا قہر برپا رکھا ہے کہ کہیں تو مکانات منہدم ہورہے ہیں اور ندیوں اور نالوں میں طغیانی آرکھی ہے۔ بات کریں دہلی، اتر پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے کئی علاقوں میں بارش کے سبب معمولات زندگی درہم برہم ہو چکی ہے۔ کئی علاقوں میں بارش نے لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر کر دی ہے۔ خراب حالات کو دیکھتے ہوئے لکھنؤ، نوئیڈا، غازی آباد، کانپور، رامپور اور میرٹھ کے ضلع مجسٹریٹ نے پیر کو بارہویں درجہ تک کے سبھی اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔کئی دنوں سے ہو رہی بارش نے کسانوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ کھیتوں میں کھڑی دھان اور سبزی کی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ فکر انگیز بات یہ ہے کہ لگاتار چار دنوں سے ہو رہی بارش کے بعد اب آنے والے کچھ دن تک اس سے راحت ملتی ہوئی محسوس نہیں ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے پھر سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتر پردیش، بہار اور مہاراشٹر سمیت 23 ریاستوں کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اتر پردیش کے تو 45 اضلاع میں تیز بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں اتوار کو تو لگاتار بارش ہوئی ہی، پیر کے روز بھی ہلکی پھلکی بارش کچھ مقامات پر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2007 کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر یہ دوسری سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ دوسری طرف اتر پردیش میں اتوار کی دیر رات تک ہوئی بارش کے دوران کئی مقامات پر حادثات پیش آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف حادثات میں 25 لوگوں کی موت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ سب سے زیادہ اموات مکان منہدم ہونے کے معاملوں میں ہوئی ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران لگاتار بارش کے بعد ریاست کی سبھی اہم ندیوں میں آبی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس درمیان بہار میں 19 اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں پٹنہ، مظفر پور، مغربی چمپارن اور مشرقی چمپارن، سپول، مدھے پورہ، پورنیہ، کٹیہار، ارریہ، سہرسہ، کشن گنج، سیوان، ویشالی، شیوہر، سیتامڑھی، سمستی پور، دربھنگہ، مدھوبنی شامل ہیں۔تمل ناڈو میں بھی محکمہ موسمیات نے 11 اکتوبر تک کئی حصوں میں زوردار بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ تمل ناڈو کے دھرم پوری، کرشناگری، تروناملائی، کڈالور، کلاکوریچی، نمکل، کوئمبٹور، تنجاور، تروورور، مائیلادوتھورائی، تروپتور، رانی پیٹ، ویلور، ایروڈ، نمکل اور کرور اضلاع میں آنے والے کئی گھنٹوں تک زوردار بارش ہوگی۔ اگلے کچھ دنوں میں پڈوچیری کے کرائیکل میں بھی زوردار بارش کا امکان ہے۔

Related posts

مسلم نوجوانوں کی سرعام پٹائی

www.samajnews.in

سید کامران علی کانگریس یوتھ ٹیم کو چھوڑ ’آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی‘ میں شامل

www.samajnews.in

ترکی اور شام میں قیامت صغریٰ،2600سے زائد افراد ہلاک

www.samajnews.in