Samaj News

تبو کی خوبصورتی کا راز

ممبئی، سماج نیوز: جب اداکارہ تبو سے یہ سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کچھ خاص نہیں، بس میں اپنی میک اپ آرٹسٹ میتھالی سے کہتی ہوں کہ کچھ جڑی بوٹیوں سے بنائے جانے والے لیپ لگانے چاہئیں اور گھریلو نسخے آزمانے چاہئیں، لیکن ایک مرتبہ انھوں نے مجھے ایک کریم لگانے کا مشورہ دیا تھا جس کی قیمت 50 ہزار روپے تھی۔تبو نے ہنستے ہوئے کہا ’میں نے ایک بار وہ کریم خریدی بس اب آگے نہیں خریدوں گی۔تبو اس انڈسٹری میں 30 سال سے ہیں اور انھوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل پر ایک مقام حاصل کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں اپنی امیج کے بارے میں اندازہ ہے اور وہ اس امیج کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

Related posts

شردھا قتل سے ڈر کر تونیشا سے کرلیا تھا زبردستی بریک اپ، شیزان خان کا بڑا انکشاف

www.samajnews.in

فلم ’آدی پُرش‘ بنانے والوں کو الٰہ آباد ہائی کورٹ نے لگائی پھٹکار،’رامائن اور قرآن جیسے مذہبی صحیفوں کو بخش دیجیے‘

www.samajnews.in

فرانسیسی مشہور ماڈل میرین الہیمر کا قبول اسلام

www.samajnews.in