21.1 C
Delhi
نومبر 7, 2024
Samaj News

مادھوری کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز

ہیروز کے بارے میں مادھوری دکشت کی رائے:

ممبئی، سماج نیوز: جہاں تک بڑھتی عمر کے ساتھ خوبصورتی میں اضافے کا تعلق ہے تو اس حوالے سے مادھوری ڈکشٹ بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ 80 اور 90 کی دہائی میں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی مادھوری 55 سال کی ہو چکی ہیں اور اس عمر میں خوبصورت لگنے کے ساتھ ساتھ انتہائی پر وقار بھی نظر آتی ہیں۔شادی کے بعد فلمی دنیا کو چھوڑ کر جانے والی مادھوری فلموں کے ساتھ ساتھ اب او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر بھی خوب کام کر ہی ہیں۔ جمعرات کو اپنی فلم ‘مجا ما کے ٹریلر ریلیز کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مادھوری نے بتایا کہ کہ اپنی عمر اور کریئیر کے اس دور سے وہ کس طرح لطف اٹھا رہی ہیں۔مادھوری کا کہنا تھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی وجہ سے اب بڑی عمر والی ہیروئنز کو با معنی کردار مل رہے ہیں کیونکہ انڈسٹری میں اس سے پہلے ہیروئنز کو شادی کے بعد صرف ماں یا بھابی کےکردار ہی دیے جاتے تھے۔اپنے دور کے بڑے ہیروز کے بارے میں پوچھے جانے پر مادھوری کا کہنا تھا کہ 80 اور 90 کی دہائی کی ہیروئنز کو آج اپنے دور کے ہیروز کے مقابلے میں بہتر فلمیں اور نئے کردار مل رہے ہیں جن میں انھیں اپنی صلاحیتں دکھانے کا بھر پور موقع مل رہا ہے۔ جبکہ اس دور کے ہیرو آج بھی پرانے انداز کی فلموں میں ہیرو کے ہی کردار میں نظر آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں ہیروز کا کوئی قصور نہیں ہے، انھیں جس طرح کے کردار ملتے ہیں اس میں ان کو ناچنا گانا پڑتا ہے اس لیے وہ خود کو جوان رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔بالی وڈ میں مادھوری کی طرح ہی روینا ٹنڈن اور جوہی چاولہ بھی روایتی کرداروں سے ہٹ کر نئے انداز میں نظر آتی ہیں۔اب بہت سی فلموں یا سیریز میں عورتوں کی کہانی اور ان کا کردار مرکزی ہوتا ہے اور لوگ ان کہانیوں کو دیکھنا بھی چاہتے ہیں اور سراہتے بھی ہیں۔شاید یہ درست بھی ہے کہ انڈسٹری کے سپر سٹار آج بھی پرانے سانچوں میں خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں جبکہ ان کے دور کی ہیروئنز ان سانچوں سے باہر نکل کر نئے کردار اور نئی کہانیوں کو نیا روپ دے رہی ہیں۔چند ہفتے پہلے ریلیز ہونے والی فلم ‘برہماستر نے باکس آفس پر تقریباً 360 کروڑ کی کمائی کر لی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس فلم نے باکس آفس پر ‘کشمیر فائلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اب اگر فلم کرن جوہر کی ہو تو کنگنا کہاں چپ رہنے والی ہیں۔ جھٹ سے سوشل میڈیا پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے لکھتی ہیں ’10 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم کشمیر فائلز نے زبردست کامیابی حاصل کی اور اب بالی وڈ مافیا کا دعوی ہے کہ اس نے کشمیر فایلز کو پیچھے چھوڑ دیا، کرن جی آپ کیا چیز ہو یار۔‘

Related posts

ثنا خان شادی کے تین سال بعد بنیں ماں، بیٹے کو دیا جنم دیا، کہا’’اللہ نے تقدیر میں لکھا پھر پورا کیا‘‘

www.samajnews.in

کوہلی کے بیڈ روم کی ویڈیو لیک، انوشکا اور وراٹ نے جتائی ناراضگی

www.samajnews.in

ایران: حکومت مخالف مظاہروں پر لکھا جانے والا گیت جو نعرہ بن کر مشہور ہوا

www.samajnews.in