27.6 C
Delhi
جولائی 30, 2025
Samaj News

ریلائنس ریٹیل اور بیوٹی ریٹیل سیفورا نے ملایا ہاتھ

نئی دہلی، سماج نیوز: دنیا کی مشہور بیوٹی پروڈکٹ ریٹیلر سیفورا نے ریلائنس بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر لمیٹڈ کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ( آر آر وی ایل)کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔ یہ شراکت دارح آر آر وی ایل کو ہندوستان میں تمام آن لائن اور آف لائن چینلز پر سیفورا مصنوعات فروخت کرنے کے حقوق دے گی۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سیفورا 2012 سے ہندوستان میں اپنی مصنوعات فروخت کر رہی ہے اور خوبصورتی کے شعبے میں بہت مقبول ہے۔ اس شراکت داری پر سیفورا کی ایشیا پریزیڈنٹ عالیہ گوگی نے کہا’’ہم اپنے کاروبار کو تبدیل کرنے کے لیے ہندوستان کے سب سے بڑے ریٹیل گروپ کے ساتھ شراکت داری کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ بڑھتی ہوئی دولت، بڑھتی ہوئی شہری کاری اور سوشل میڈیا کے پھیلاؤ نے خوبصورتی کے بارے میں بیداری پیدا کی ہے، جس سے خوبصورتی سے متعلق پروڈکٹس کے لیے نئے مواقع کھلے ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک مناسب وقت ہے کہ ہم اپنی موجودگی کو وسعت دیں اور مارکیٹ میں مخصوص برانڈز لانچ کریں‘‘۔ ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر وی سبرامنیم نے اس موقع پر کہا’’تیزی سے بڑھتی ہوئی ہندوستانی بیوٹی مارکیٹ میں صارفین کی نئی نسل کے لیے ایک مضبوط پیروکار ہے‘‘۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ شراکت داری ہمیں خوبصورتی اور ذاتی نگہداشت کی جگہ کو آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔ ریلائنس بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر لمیٹڈ ہندوستان کے 13 شہروں میں پھیلے 26 سیفورا اسٹورز حاصل کرے گی۔ حصول کے وقت کے دوران، اسٹور اور ویب سائٹ معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی۔ ریلائنس بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر لمیٹڈ آر آر وی ایل کے لیے خوبصورتی کا کاروبار چلاتا ہے اور یہ شراکت کمپنی کے پورٹ فولیو کو مزید بڑھا دے گی۔ ہندوستانی خوبصورتی اور ذاتی نگہداشت کی مارکیٹ کی مالیت 17 بلین امریکی ڈالرہے اور 11فیصد کی سی اے جی آ ر سے بڑھ رہی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

Related posts

مملکت سعودی عرب اور اسلامی تشخص کا تحفظ

www.samajnews.in

شراوستی-بلرامپور کو آئین کے آرٹیکل 371 میں ترمیم کرکے خصوصی درجہ دیا جانا چاہئے:جاوید اشرف خان

www.samajnews.in

افغانستان: اسکول میں خودکش دھماکہ

 بچیوں اورعورتوں سمیت 53 افراد ہلاک:

www.samajnews.in