23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

اسرائیل امن کا سب سے بڑا دشمن: پرکاش امبیڈکر

اسرائیل پوری دنیا کو دہشت کی لپیٹ میں لینے پر بضد، حکومت ہند سے علماء کرام کا مطالبہ ہے کہ وہ ظالم اسرائیلی کو ظلم سے روکے: الحاج سید محمد نوری

سہارنپور،سماج نیوز (احمد رضا) اسرائیل کی درندگی پورے عالم پر عیاں ہو چکی ہے معصوم بچے بچیوں اور خواتین کو گھروں ، بازاروں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا کر چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے دنیا تما شائی بنی ہوئی ہے یہ دنیا میں ہونے والا ناقابل معافی جرم ہے اسکو نسلیں معاف نہیں کر سکیں گی۔ پرکاش امبیڈکر کی موجودگی میں ساڑھے تین سو کے قریب علماء کرام نے دہشت گرد اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے فلسطینی آبادی پر فوری طور سے ظلم جبر روکنے کی مانگ اٹھائی ، ملک کے دبے کچلے عوام کی آواز بننے والی عوامی تحریک ونچت بہوجن اگھاڑی کے بینر کیساتھ ملک و بیرون ممالک کے عوام کے دلوں میں حق ،محبت اور قومی بھائی چارہ کی شمع روشن کر نے میں سرگرم اول صف والی تنظیم رضااکیڈمی کی آواز پر اسرائیلی فوج اور اسرائیلی سرکار کی دہشت گردی کے خلاف اور بے قصور ، بے بس، بھوک اور پیاس سے تڑپ تے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ممبئی کے تاریخی ثناء ہال میں ملک بھر کے قریب قریب ساڑھے تین سو علمائے اہلسنت و دانشورانِ قوم و ملت نے انسانی ہمدردی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اپنی شرکت درج کرائی اپنی اہم ترین تقریر میں پرکاش امبیڈکر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے پر آمادہ ہے ورنہ وہ غزہ کے اسپتالوں اسکولوں یونیورسٹیوں رہائشی علاقوں پر بمباری نہیں کرتا ؟ عوام لوگوں پر اسرائیلی بمباری کھلی دہشت گرد ی اور فلسطینی آبادی کی نسل کشی کے سوائے کچھ بھی نہیں ہم اس دہشت گرد ی کی ذبردست مذمت کرتے ہیں ، قومی رہبر پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے بچوں پر اسرائیل کا بمباری کرنا اس بات کی عکاس ہے کہ وہ دنیا کا امن برباد کرنے پر تلا ہوا ہے اس کے خلاف دنیا کے امن پسند لوگوں کو آواز اٹھانے کی سخت ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگ بے یارو مددگار ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں مسلم ممالک پر اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے امبیڈکر جی نے کہا کہ وہ سب امریکہ کے اشارے پر چلنے والے ممالک ہیں ان کے اندر امریکہ کی غلامی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ان کا ضمیر مردہ ہوچکا ہے اسلئے سبھی ممالک اسرائیلی دہشت گرد ی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں علمائے کرام و دانشوروں کی موجودگی میں پرکاش امبیڈکر نے مزید کہا کہ غزہ پٹی کے اندر نہ بجلی ہے نہ پانی ہے اور نہ ہی خوراک ہے اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ پٹی کا وجود خطرے میں ہے اس کی بازیابی کے لئے ہم سب کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔واضح ہو کہ ظالم جابر نسل کشی کے خطرناک مجرم اسرائیل کے خلاف منعقد ہونے والے اس انسانی ہمدردی اور حقوق پر مبنی اجلاس کی قیادت کر تے ہوئے عالمی انسانی ہمدردی اور حقوق کی تنظیم رضا اکیڈ می کے بانی و سربراہ محافظ ناموس رسالت اسیر مفتیٔ اعظم الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں انہیں اسرائیل کے خلاف سخت احتجاج کرنا چاہئے اور سفارتی تعلقات ختم کر دینے چاہئے سید محمد نوری نے کہا کہ جابر ظالم اسرائیل نے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کردی ہیں اس نے کھلم کھلا بین الاقوامی قوانین کے ساتھ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی کی ہے تقریبا غزہ قبرستان کے دھانے پر کھڑا ہوا ہے نوری صاحب نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری جنگ بندی اور اسرائیلی ناکہ بندی کو ختم کرنے پر زور ڈالے نشست میں موجود علماء و دانشوروں نے فلسطین کے مظلوم شہریوں پر اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی اس پر اثر اور قابل ذکر اجلاس کے اختتام پر ممبئی ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدر جناب ابوالحسن خان نے سبھی علماء کرام اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سبھی سے دعاؤں کی اپیل کی اس موقع پر مولانا محمد عباس رضوی مولانا امان االلہ رضا مولانا عبدالرحمن ضیائی قاری توفیق اعظمی مولانا ظفرالدین رضوی مولانا امجد رضا انصاری مولانا ارشد اشرفی مولانا عرفان علیمی مولانا قمر رضا اشرفی حافظ سلیمان مفتی عثمان اشرف شیدا حافظ جنید رشیدی مولانا کمال اشرف مولانا معین الدین مولانا رجب علی فیضی حافظ عمران اشرفی سید منظور اشرفی مولانا انصار کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں علمائے اہلسنت موجود تھے۔

Related posts

دہلی کے گاندھی نگر میں آتشزدگی

www.samajnews.in

ہر مذہب وملت کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی قربانی اللہ کے نزدیک عظیم ہے:طارق صدیقی

www.samajnews.in

پاکستان میں نہیں ہوگا ایشیا کپ!

www.samajnews.in