43 C
Delhi
جون 30, 2026
Samaj News

شب برأت کے موقع پر جمعیۃ علماء ہند کی خصوصی اپیل

نئی دہلی،سماج نیوز: جمعیۃ علما ء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قا سمی نے موجودہ حالات کے تناظر میں شب برأت کے موقع پر ایک خصوصی اپیل جاری کی ہے ، جو حسب ذیل ہے :

(1) مسلمان شب برآت میں نوافل،تلاوت،ذکر واذکار کا اہتمام کرتے ہیں۔لیکن یہ واضح رہے کہ نفلی عبادتوں میں تنہائی اور خلوت مطلوب ہوتی ہے۔اس کے ذریعہ انسان اللہ کاقرب حاصل کرتا ہے۔ لہٰذانوافل وغیرہ تنہائی میں اپنے گھر یا مسجد میں اداکرکے اس موقع کوغنیمت جانیں۔

(2) یہ موقع شوروشغب، سڑک پر ہنگامہ آرائی، موٹر سائیکل پر گھومنے کا نہیں ہے، نیز اس رات میں پٹاخے پھوڑنا،آتش بازی کرنا سب خرافات ہیں۔شیطان ان فضولیات میں انسان کومشغول کرکے اللہ کی مغفرت اورعبادت سے محروم کردیناچاہتاہے اوریہی شیطان کااصل مقصدہے۔

(3) اس بار برادران وطن کا تہوار ہولی بھی ایک ساتھ ہورہا ہے، شرپسند عناصر اس کو منافرت پھیلانے اور سماجی کشیدگی پیداکرنے کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں ، اس لیے پولس انتظامیہ کو امن و امان اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات اور چوکسی برتنی چاہیے

(4) عوام بالخصوص نوجوانوں کو متوجہ کیاجاتا ہے کہ وہ بھی ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور امن برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

Related posts

طارق فتح کو مسلم قبرستان میں دفن کرنے کی نہیں ملی اجازت

www.samajnews.in

چین میں کورونا کا قہر، بھارت میں الرٹ

www.samajnews.in

فرانسیسی مشہور ماڈل میرین الہیمر کا قبول اسلام

www.samajnews.in