31 C
Delhi
ستمبر 10, 2026
Samaj News

ٹیپو کی وراثت کو بی جے پی کبھی نہیں مٹا پائے گی:اسدالدین اویسی

نئی دہلی، سماج نیوز: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے ٹیپو سلطان تنازعہ پر ایک بار پھر بی جے پی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کتنی بھی کوشش کیوں نہ کرلے، لیکن ٹیپو سلطان کی وراثت کو کبھی مٹا نہیں سکتی ہے۔ٹیپو سلطان تنازعہ پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے ایک بار پھر سے بی جے پی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کتنی بھی کوشش کیوں نہ کرلے، لیکن ٹیپو سلطان کی وراثت کو کبھی مٹا نہیں سکتی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بی جے پی نے ٹیپو ایکسپریس ٹرین کا نام ووڈیار ایکسپریس کردیا۔ کسی اور ٹرین کا نام ووڈیار کیا جاسکتا تھا، لیکن انہیں انہیں جان بوجھ کر ٹیپو سلطان کی وراثت کو ٹارگیٹ کیا۔اسدالدین اویسی نے کہا کہ میں چیلنج دیتا ہوں، بی جے پی کتنی بھی کوشش کرلے، لیکن کبھی بھی ٹیپو سلطان کی وراثت کو مٹا نہیں پائے گی۔ ٹیپو سلطان نے بی جے پی کو ناراض کردیا کیونکہ انہوں نے ان کے برطانوی آقاوں کے خلاف تین جنگ چھیڑی تھی۔

Related posts

معروف سیاسی لیڈر طارق صدیقی اے سی ایف سی (پونے) ایوارڈ سے سرفراز

www.samajnews.in

دہلی سے ہماچل تک شدید بارش، سیلاب اور پہاڑ کھسکنے سے 34 لوگوں کی موت

www.samajnews.in

کجریوال نے مودی کی کرپشن کا پردہ فاش کیا تو سی بی آئی نے بھیجا نوٹس:سنجے سنگھ

www.samajnews.in