33.1 C
Delhi
جولائی 25, 2024
Samaj News

ریوڑی کلچرپر الیکشن کمیشن سخت

سبھی پارٹیوں کو بھیجا خط، 19 اکتوبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت:

نئی دہلی، سماج نیوز: نئی دہلی، سماج نیوز: وزیر اعظم نریندر مودی کے طنز کسنے کے بعد اس الیکشن کمیشن بھی حرکت میں آگیا ہے۔ اپنے خط میں الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں سے کہا کہ وہ سبھی وعدوں کی تفصیل بتائیں، اور ساتھ ہی اس کے تمام فائدے اور معاشی شعبہ کی تفصیلات بھی دیں۔آج انتخابات میں ’ریوڑی کلچر‘ کو لے کر سنٹرل الیکشن کمیشن نے سبھی سیاسی پارٹیوں کو خط لکھا ہے جس میں کچھ سخت باتیں کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ’ریوڑی کلچر‘ پر سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابی وعدوں کی وجہ سے پیش آنے والے ’مالیاتی پریکٹیکلبٹی‘ کے بارے میں ووٹرس کو مصدقہ جانکاری دینے کو بھی کہا۔ انتخابی کمیشن نے کہا کہ وہ انتخابی وعدوں کی پوری جانکاری دینے سے بچ نہیں سکتے، اور اس کے مالیاتی استحکام پر پڑنے والے دور رس اثرات کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کھوکھلے انتخابی وعدوں کے دور رس اثرات ہوتے ہیں۔ اپنے خط میں الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں سے کہا کہ وہ سبھی وعدوں کی تفصیل بتائیں، اور ساتھ ہی اس کے تمام فائدے اور معاشی شعبہ کی تفصیلات بھی دیں۔ الیکشن کمیشن نے سبھی پارٹیوں سے 19 اکتوبر تک اپنی رائے بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے 3 اگست کو ملک بھر میں انتخاب سے پہلے مفت منصوبوں کے وعدے کے خلاف داخل عرضی پر سماعت کی تھی۔ عدالت نے سماعت کے دوران ’ریوڑی کلچر‘ پر سختی دکھاتے ہوئے انتخاب سے پہلے اس کا حل نکالنے کے لیے مرکزی حکومت، انتخابی کمیشن اور عرضی کے سبھی فریقین سے ایک ادارہ کی تشکیل پر مشورہ مانگا ہے۔دراصل عرضی دہندہ نے عدالت کے سامنے کہا کہ یہ ’مفت منصوبے‘ ملک، ریاست اور عوام کے بوجھ کو بڑھاتی ہیں۔ سماعت کے دوران عرضی دہندہ کے وکیل نے سوال کیا کہ آخر ان مفت کے منصوبوں کا اثر کس کی جیب پر پڑتا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان ریوڑی کلچر سے نمٹنے کے لیے ایک ادارہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے اس ادارہ میں مفت سہولیات حاصل کرنے والے اور اس کی مخالفت کرنے والوں کو شامل کرنے کو کہا۔

Related posts

اتھارٹی ریلائنس ریٹیل میں 4966.80کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ابوظہبی انویسٹمنٹ

www.samajnews.in

سید منصور احمدقادی کو حج کمیٹی کا ممبر اور محمدامین نوازکو کرناٹک اُردو اکادمی کا ممبر نامزد کئے جانے پرشاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے تہنیت

www.samajnews.in

حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی

www.samajnews.in