18.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

پڑوسی ملک بھارت کے مشہور ومعروف شاعر منور رانا کے انتقال پر نیپال میں سوگ

اردو شاعری کا بڑا خسارا:مشہود خاں نیپالی
عالم اردو کا عظیم خسارہ: ثاقب ہارونی

زاہدآزاد جھنڈانگری
جسم پر مٹی ملیں گے پاک ہو جائیں گے ہم
ائے زمین اک دن تری خوراک ہو جائیں گے ہم
( منور رانا)

جھنڈا نگر، سماج نیوز:افسوس صد افسوس اس طرح کے اشعار کا خالق اب نہیں رہا۔کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنے افعال وکردار سے لوگوں کے دلوں میں گھر کئے رہتی ہیں ۔انہیں میں سے ایک نام تھا برادرم منور رانا کا وہ زبان کا بادشاہ تھا نظم سے زیادہ اچھا نثر لکھتا تھا وہ سیال قلم کا عظیم سپاہی تھا ان خیالات کا اظہا نیپال کے معروف شاعر زاھدآزاد جھنڈانگری صدر انجمن ارتقائے اردو ادب نیپال نے ایک ریلیز میں کیا ۔آپ نے آگے کہا کہ دو سال قبل میں نے ان کا تفصیلی انٹرویو کیا تھا ۔اس میں آپ نے اپنی زندگی سے متعلق کئی اہم دروازے وا کئے تھے ۔ابھی چند دنوں قبل ناچیز محترمہ نسیم نکہت کے شوہر پپلو لکھنوی کے ساتھ آپ کے دولت کدے پر حاضر ہوا تھا آپ بہت ہی محبت سے ملے نیپال کے ادبی حالات پر گفتگو ہوئی ۔وہ جلد نیپال آنے کے لئے تیار تھے ۔انہوں نے لکھنو کی معروف ڈس قلچے نہاری سے تواضع کی ۔وہ ایک مہمان نواز شخصیت کے مالک تھے جب جب آپ سے ملنے گیا تو بغیر کھانا کھلائے نہی بھیجا ۔آپ کے ساتھ کئی مشاعرے پڈھنے کا اتفاق ہوا وہ خرد نواز شخصیت کے مالک تھے ۔وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ آپ جب جب لکھنو آئیں تو ملاقات ضرور ہونی چاہی ۔اکثر آپ سے دانش محل امین آباد میں ملاقات ہو جایا کرتی تھی ۔جہاں ہم لوگ مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کیا کرتے تھے ۔مدرسہ بورڈلمبنی پردیس کے نائب صدر مولانا مشہود خاں نیپالی نے نہایت ہی غمگین لہجے میں کہا ۔کہ ۔منور رانا کی موت سے پوری اردو دنیا کا بہت عظیم خسارہ ہوا ہے جسے مستقبل قریب میں پر کرنا مشکل ہے۔
نیپال کے معروف شاعر ثاقب ہارونی صدر ساہیتہ اکیڈمی نیپال نے اُردو ادب کے معتبر اور مقبول شاعر منور رانا کے انتقال کو عالم اردو کا بڑا خسارہ بتایا ہے۔ عبد السلام عبداللہ مدنی نائب سکریٹری انجمن ارتقائے اردو ادب نے کہا آپ اشعار میں اچھے الفاظ استعمال کیا کرتے تھے جسکی وجہ سے پڑھنے میں بہت لطف آتاہے . ان کی نثر کی سب سے امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ بہت آسان اسلوب ہوتاہے . ان کتابوں کو ضرور پڑھیں، بغیر نقشے کا مکان، سفید جنگلی کبوتر، ڈھلان۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
انجمن ارتقائے اردو ادب نیپال کے تمام ممبران وعہدے داران ابراہیم شاکر نائب صدر مولانا محمد اکرم عالیاوی ۔ عبد الرقیب عالیاوی حماد شا ہد جواد و علیم ،فوزان نوروغیرہ عزیزہ سمیہ رانا کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اللہ انہیں صبر عطا فرمائیں۔

Related posts

نصیر الحسن جھنجھانوی MEPسیاست کے شہسوار، پرانی دہلی میں آپ کا پرزور استقبال وپذیرائی

www.samajnews.in

گجرات میں ہر جگہ سرکاری اسکولوں کی حالت بدحال

www.samajnews.in

مودی -شی جن پنگ کا آمنا سامنا: ’صاحب نے لال آنکھ کیوں نہ دکھائی‘

www.samajnews.in