23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے شاعر سہیل اقبال کو اعزاز سے نوازا

راہ پُرخار ہے پھر بھی تونے مگر

حوصلوں کو کبھی میرے توڑا نہیں

سہارنپور، سماج نیوز:(احمد رضا)گزشتہ شب اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام یو اے ای سے تشریف لائے۔ صاحب دیوان شاعر سہیل اقبال کے اعزاز میں ڈاکٹر قدسیہ انجم کے مکان پر ایک خوبصورت محفل شعر و سخن اراستہ کی گئی جس کی صدارت خلیق احمد علیگ نے کی۔ نظامت کے فرائض صاحب دیوان شاعر آصف شمسی نے انجام دیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر قدسیہ انجم نے تمام مہمانان کرام کا استقبال کیا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ادبی محفل نئی نسل تک اردو زبان اور اردو ادب کی ترسیل کا بہترین ذریعہ ہے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم نئی نسلوں کو انگریزی اسکول میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ اردو کی تعلیم بھی دیں جس سے نئی نسلوں تک ہماری تہذیب اور روایت بحسن خوبی پہنچ سکے۔ اس موقع پر شہر کے معزز شعرا کرام سامعین حضرات صحافی حضرات نیز خاصی تعداد میں علیگ حضرات موجود تھے۔ پروگرام کا افتتاح انوار احمد علیگ نے کیا پروگرام کا اغاز آصف شمسی کی نعت پاک سے ہوا۔ پروگرام کی شمع دانش کمال اور ڈاکٹر ایوب نے مشترکہ طور پر روشن کی۔ اس موقع پر سہیل اقبال کا اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے شال اُوڑھا کر استقبال کیا گیا اور ان کو اعزاز و اکرام سے نوازا۔ ساتھ ہی قابل احترام شاعر صہیل اقبال کو مومینٹو بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر آپ کے استقبال میں شعر و سخن کی شاندار تقریب بھی سجائی گئی جن شعراء کوتقریب میں زیادہ پسند کیا گیا ان کا ایک ایک شعر اخبار کے باذوق قارئین کی خدمت میں پیش ہے:

پھر زمانے کو ایک بات ملی
دیکھئے ، پھر وہ اشک ڈھکا ہے
(دانش کمال)
خود آسمان پہ جانے کی سوچتے ہیں ندیم
ہمیں نشیب کے رستے دکھائے جاتے ہیں
(فیّاض ندیم)
ظلمت کدے سے نکلا تھا حق کی تلاش میں
لوٹا تو خود بہ خود میرے چہرے پر نور تھا
(آصف شمسی)
جوش میں پرچمِ اسلام نکل آتے ہیں
اور اذاں سنتے ہی کچھ کام نکل آتے ہیں
(خرّم سلطان)
راہ پُرخار ھے پھر بھی تونے مگر
حوصلوں کو کبھی میرے توڑا نہیں
سب نے چھوڑا ہے مجھ کو اکیلا مگر
تونے تنہا کبھی مجھکو چھوڑا نہیں
(نصرت پروین )
اسنے آنکھوں سے کچھ کہا شاید
میرے دل نے بھی کچھ سنا شاید
اس کو دیکھا نہیں ارادتاً
آتے جاتے کہیں ملا شاید
(ڈاکٹر قدسیہ انجم علیگ)
سورج کے ڈوبنے کا بھی منظر ہے مختلف
دریا کی شام اور ہے صحرا کی شام اور
زخم پر زخم لگاتے ہو چلے جاتے ہو
مختلف آپ کا اندازِ مسیحائی ہے
اس موقع پر میڈم فرزانہ شیخ ، میڈم بشریٰ ، انس اِقبال،کامران زبیری اور طارق طاہر وغیرہ بہت سے معزز دوست موجود رہے۔

Related posts

جامعہ نسواں السلفیہ تروپتی میں سشماہی تعطیل شروع

www.samajnews.in

ممبئی میں ’’جشن ہندوستان‘‘کا 21واں عالمی مشاعرہ کل

www.samajnews.in

مدرسہ عربیہ زبیدیہ کے طلباء کاسالانہ مسابقہ اور یک روزہ دینی و دعوتی اجلاس عام

www.samajnews.in