23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

مراٹھا ریزرویشن تحریک: ایک دن میں 9 لوگوں نے کی خودکشی، ابتک 26 خودکشیاں، حکومت لا سکتی ہے آرڈیننس

ممبئی، سماج نیوز: مراٹھا ریزرویشن کے مطالبہ کو لے کر مہاراشٹر میں شروع ہونے والی تحریک پرتشدد ہو گئی ہے۔ یہ مراٹھواڑہ کے 8 اضلاع میں پھیل چکا ہے۔ اس دوران سی ایم ایکناتھ شندے نے آج آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ دوسری جانب تحریک کے رہنما منوج جارنگے نے تحریک کو ملک بھر میں پھیلانے کا انتباہ دیا ہے۔ جارنگے نے کہا کہ حکومت خصوصی اجلاس بلا کر ریزرویشن پر فیصلہ کرے اور اگر ایسا نہیں کیا تو میں پانی بھی چھوڑ دوں گا۔ ذرائع کی مانیں تو حکومت ہنگامہ کو روکنے اور مراٹھا ریزرویشن پر آرڈیننس لانے کے لیے خصوصی اجلاس بلا سکتی ہے۔ اس دوران مظاہرین نے منگل کو جالنا میں پنچایت باڈی کے دفتر کو آگ لگا دی۔ بیڈ کے بعد انتظامیہ نے دھاراشیو میں بھی کرفیو لگا دیا ہے۔ بیڈ میں انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔ جالنہ شہر میں گزشتہ 12 گھنٹوں میں 3 نوجوانوں نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔کل مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک ہی دن میں ایک خاتون سمیت کل 9 لوگوں نے خودکشی کرلی۔ 19 سے 31 اکتوبر تک 13 دنوں میں مراٹھا برادری کے 26 لوگوں نے خودکشی کی ہے۔ تحریک کے رہنما منوج جارنگے نے کہا کہ ہم مکمل ریزرویشن چاہتے ہیں، آدھا نہیں۔ چاہے کوئی بھی طاقت آجائے، اس بار مراٹھے باز نہیں آئیں گے۔سی ایم ایکناتھ شندے نے کہا کہ مراٹھا پرامن طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ انہیں کون اکسا رہا ہے؟ حکومت اس پر پوری توجہ دے رہی ہے۔سابق سی ایم ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ممبئی میں مراٹھا ریزرویشن کو لے کر کوئی حل نہیں نکالا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ ریزرویشن کا راستہ نکالو، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

Related posts

شاہنواز عالم کو جامعہ ہمدرد یونیورسٹی سے ’’ماسٹر آف‘‘ کی ڈگری تفویض

www.samajnews.in

گرمی اور لُو سےاترپردیش کے بلیا ضلع میں 74افراد ہلاک

www.samajnews.in

ویلکم میں 15روزہ نماز تراویح میں حافظ محمد عمیر کے ذریعہ قرآن کریم مکمل

www.samajnews.in