33.1 C
Delhi
جولائی 24, 2024
Samaj News

ایون مورگن نے کرکٹ کو کہا الوداع

لندن: انگلینڈ کے 2019ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ایون مورگن نے پیر کو تمام طرز کے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔مورگن نے حال ہی میں ختم ہونے والی ایس اے-20لیگ میں پارل رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے سات میچ کھیلے۔مورگن نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میں فخر کے ساتھ تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ کافی غوروفکر کے بعد مجھے یقین ہے کہ اب ایک ایسے کھیل سے دور رہنے کا صحیح وقت ہے جس نے سالوں میں بہت کچھ دیا ہے ۔ 2005میں انگلینڈ آنے سے لے کر مڈل سیکس میں شامل ہونے اور ایس اے-20میں پارل رائلز کیلئے کھیلنے تک، میں نے ہمیشہ اس کھیل سے لطف اٹھایا ہے‘۔مورگن نے آئرلینڈ کیلئے 2006میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 99رنز بنانے کے بعد انہیں اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا، حالانکہ 21سالہ بلے باز یہاں اپنا اثر نہیں بنا سکے ۔مورگن نے جنوبی افریقہ کے دورے پر انگلینڈ لائنز کیلئے اپنی شاندار کارکردگی کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی توجہ مبذول کرائی، جس کے بعد انہیں 2007کے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اس واقعہ کی وجہ سے مورگن نے آئرلینڈ چھوڑ دیا۔انہوں نے کہاکہ "ہر کھلاڑی کے کیریئر کی طرح میرے کیریئر میں بھی اتار چڑھاؤ آئے لیکن میرا خاندان اور میرے دوست ہمیشہ میرے ساتھ تھے ۔ میں خاص طور پر اپنی اہلیہ تارا، اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہر حال میں میرا ساتھ دیا۔مورگن نے جون 2022میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے سے پہلے 379بین الاقوامی میچ کھیلے ۔ انگلینڈ نے مورگن کی کپتانی میں 2019میں اپنا پہلا ون ڈے ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مورگن نے فرنچائز کرکٹ کھیلناف جاری رکھا۔ انہوں نے پوری دنیا کی مختلف لیگز میں کل 374ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور 131.59کے اسٹرائیک ریٹ سے 7780رنز بنائے ۔مورگن نے اپنے ساتھیوں، کوچز اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ کرکٹ کی وجہ سے ہی وہ دنیا کا سفر کرنے اور حیرت انگیز لوگوں سے ملنے کے قابل ہوئے ہیں۔

Related posts

آئی این ایس آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

www.samajnews.in

غلاف کعبہ کیسے بنتا ہے؟

www.samajnews.in

بڑے الٹ پھیر میں نمیبیا نے سری لنکا کو ہرایا

www.samajnews.in