33.1 C
Delhi
جولائی 24, 2024
Samaj News

تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کا ہمدرد اور بہی خواہ ہونا چائیے:عبدالحسیب سنابلی

فلاح انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ اٹوا کی جانب سے پپرا مرغہوا، اٹوا میں دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد

اٹوا- سدھارتھ نگر، سماج نیوز:قرآن مجید اللہ کی آخری کتاب ہے اب یہی انسانیت کی رشد و ہدایت کا آخری ذریعہ ہے کیونکہ اس سے پہلے اللہ نے کئی کتابیں نازل فرمایا مگر اس کے ماننے والوں نے اس میں تحریف کردیا۔ اب قرآن مجید میں تحریف تو نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ اس کی حفاظت کی زمہ داری اللہ نے خود لے لی ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ لوگوں نے اللہ کی بات اس کتاب کو پڑھنا چھوڑ دیا اور دنیا میں ذلیل و خوار ہوئے۔وہ معزز تھے میں مسلماں ہوکر اور ہم خوار ہوئے تارک قرآں ہوکر۔لہذا ہمیں قرآن پاک کو پڑھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ سب باتیں فضیلہ الشیخ کلام اختر سنابلی حفظہ اللہ نے ایک جلسے میں کہی۔

دوسرا خطاب عبدالحسیب سنابلی حفظہ اللہ کا’’سورہ ماعون کی تفسیر اور اس کا تقاضہ‘‘ کے موضوع پے تھا موصوف نے بتایا کہ سورہ ماعون میں اخوت و بھائی چارے کی بڑی اہمیت دی گئی ہے۔ لہٰذا ہر ایک کو دوسرے کا ہمدرد اور بہی خواہ ہونا چاہیے غریبوں کی خبر گیری کرنی چائیے اور یتیموں کا خاص خیال رکھنا چائیے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو جنت کی خوشخبری دی ہے جو یتیموں کی دیکھ ریکھ کرتا ہے وہ شخص جنت میں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اسی طرح ہوگا جیسے دو انگلیاں آپس میں ملی ہوتی ہیں۔تیسرا خطاب فضیلہ الشیخ تنزیل الرحمٰن حجازی کا تھا جنہوں نے اللہ پر بھروسہ کرنے کی فضیلت اور اس کے ثمرات کی وضاحت کی اور بتایا جو شخص اللہ پے بھروسہ کرتا ہے اللہ اس کیلئے کافی ہوتا ہے۔اس پروگرام میں مولانا کلیم اللہ ریانی حافظ عبد الروف ریانی نے بھی اچھی تقریریں پیش کیں۔اور لوگوں کو خشیت الٰہی اور محبت رسول کی تلقین کی۔یہ پروگرام فضلیہ الشیخ صفی اللہ مدنی حفظہ اللہ کی صدارت میں ہوا۔پروگرام میں حافظ صفی الرحمن، فضیلہ الشیخ معراج احمد مدنی اور گاؤں کی ایک تعداد مسجد میں موجود رہی ۔تمام لوگوں نے علماء کے بیان بغور سماعت کئے اور اس طرح کے پروگرام کرنے کی سفارش کی۔

Related posts

قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو سزائے موت، فیصلے سے حیران بھارت کرے گا چیلنج

www.samajnews.in

معہد عثمان بن عفان لتحفیظ القرآن الکریم (نیپال) میں سالانہ انجمن کا انعقاد

www.samajnews.in

ایگزٹ پول میں کانگریس کا جلوہ

www.samajnews.in