افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم بارے طالبان کے ’ یو ٹرن‘ کے بعد امریکہ نے دوحہ، قطر میں طالبان کے ساتھ اپنی منصوبہ بند ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں۔محکمہ کی نائب ترجمان جالینا پورٹر نے جمعہ کو ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ طالبان کے ساتھ طے شدہ مذاکرات اہم اقتصادی مسائل کو حل کرنے کے لیے طے کیے گئے تھے۔ یہ درست ہے کہ ہم نے اپنی کچھ مصروفیات منسوخ کر دی ہیں، جن میں دوحہ میں اور دوحہ فورم کے ارد گرد منصوبہ بند ملاقاتیں بھی شامل ہیں اور واضح کر دیا ہے کہ ہم اس فیصلے کو اپنی مصروفیات میں ایک ممکنہ موڑ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی طالبان نے اعلان کیا ہے کہ لڑکے اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں تاہم چھٹی جماعت سے آگے کی لڑکیوں کے لیے سکولوں کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے اسکولوں کو بند کرنے کے فیصلے کے خلاف جمعہ کو کابل میں درجنوں طالبات نے ریلی نکالی۔ مظاہرین نے طالبان کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے کہاکسی بھی مذہب نے تعلیم کو روکا نہیں ہے اور لڑکیوں کو تعلیم دینے پر پابندی صریح صنفی امتیاز ہے۔” افغان لڑکیوں کے لیے ثانوی اسکولوں کو دوبارہ نہ کھولنے کے طالبان کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے، امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے گروپ سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کینیڈا، فرانس، اٹلی، ناروے، برطانیہ، ریاستہائے متحدہ امریکہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے کے وزرائے خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں بدھ کے روز طالبان کے اس فیصلے کی مذمت کی گئی ہے جس میں بہت ساری افغان لڑکیوں کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم کیا گیا ہے۔
next post