مولانا راجانی حسن علی نے ”دا کشمیر فائلز“ نامی فلم کو مسلمانان کشمیر کے ہندو مسلم بھائی چارے کے خلاف رچائی گئی سازش سے تعبیر کیا ہے انہوں نے کہا ہےکہ تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کے سارے انصاف پسند اور تاریخ اقوام عالم پر گہری نظر رکھنے والے دانشوران یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اسلام امن وشانتی کا مذہب ہے اسلام دین رحمت وفطرت ہے، اس کے فطری تقاضے ہمیشہ انسانیت کی حفاظت کرتے ہیں اسلام اپنے آغاز سے ہی سراپا رحمت ہے پیغمبر اکرم کے انوار اخلاق کے سامنے ظلم و عدوان کی تاریکیاں کافور ہوگئیں۔ تاریخ کے وسیع اور گنجلک صفحات میں ایسے اخلاقی نمونوں اور اس کے بہترین مظاہر کی بھرمار ہے جس میں انسانیت نوازی، رحم دلانہ کیفیت اور نرمی و آشتی کے واضح نقوش ثبت ہیں۔ فتح مکہ کا وہ واقعہ ناقابل فراموش ہے۔ قیدیوں کا ایک ایسا گروہ جس میں مسلمانوں پر تشدد کرنے والے بھی تھے، پھبتیاں کسنے والے بھی، قاتل بھی تھے اور ظالم بھی فتح مکہ کے دن وہ تمام اسیران اپنے متعلق فیصلے کے منتظر تھے لیکن چشم فلک نے دیکھا کہ نبی اکرم (ص) نے فقط انسانیت کے ناطے ان کے وہ تمام جرائم جو ناقابل عفو تھے معاف کردئیے اور یہ اعلان کردیا کہ جاؤ تم پر کوئی الزام نہیں؟ تم آزاد ہو۔ ظالموں کے لئے امن و امان کا دروازہ کھولنے اور رحمت کی بارش کرنے والا مذہب اسلام ہی ہے۔
انسانوں کو بخشنا اور انہیں تحفظ فراہم کرنا دین اسلام نے ہی سکھایا۔ سچ یہ ہے کہ دین اسلام نے ایسے تمام راستوں کو بند کردیا جس سے انسانیت پر سنگین صورتحال کے پیدا ہونے کا اندیشہ تک ہوتا ہے۔ سنن ابوداؤد میں ہے کہ ”کسی مسلم کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی دوسرے کو ڈرائے اور دھمکائے“ آخر میں مولانا راجانی نے کہا کہ تاریخ کشمیر فقط چارسو پانچ سو کشمیری ہنڈتوں پر محیط نہیں ہیں بلکہ ہزاروں کشمیریوں کا لہو بہا ہے اور آج تک روزانہ کوٸی نہ کوٸی واقعہ پیش آتا رہتا ہے ابھی پچھلےسال آٹھ محرم کا ہی واقعہ ہیکہ عزاداران مظلوم کربلا نے محرم میں پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا تھا اور آج تک وہ سارے مومنین عزادار کشمیر کی جیلوں میں بند پڑے ہیں جن کا فقط قصور یہ تھا کمہ وہ اہنے حق کا مطالبہ کرنے کیلٸے اپنے گھر سے باہر نکلے تھے۔ تو اب یہ کشمیر میں آٹھ محرم کے جلوس میں گرفتار کٸے گٸے عزادار امام حسین کی کب رہاٸی ہوگی ؟ مزید مولانا راجانی حسن علی راجانی نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے علاوہ کشمیری مسلمانوں کو ہزارگنا نقصان پہنچا ہے اس سے بھی کوٸی انکار نہیں کرسکتا