23.1 C
Delhi
فروری 16, 2025
Samaj News

ہماچل پردیش: کانگریس کا انتخابی منشور جاری،ایک لاکھ نوکری اور پرانی پنشن اسکیم کا وعدہ

شملہ: کانگریس نے ہفتہ کے روز ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ اسے شملہ میں کانگریس صدر دفتر پر پرتگیا پتر کے نام سے جاری کیا گیا۔ اس دوران چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور ہماچل کے انچارج راجیو شکلا، منشور کمیٹی کے صدر دھنی رام شانڈیل، ریاستی صدر پرتیبھا سنگھ اور سکھویندر سنگھ سکھو موجود تھے۔ اس منشور کو تیار کرنے میں تمام لیڈروں نے ہماچل، ہماچلیت اور ہم کو بنیاد بنایا ہے۔ منشور کمیٹی کے چیئرمین کرنل دھنی رام شانڈیل نے کہا کہ انتخابیک منشور میں ہر طبقے کا خیال رکھا گیا ہے۔کانگریس پارٹی نے منشور میں او پی ایس (پرانی پنشن اسکیم)، 300 یونٹ مفت بجلی، نوجوانوں کو روزگار اور پہلی کابینہ میں ایک لاکھ سرکاری نوکریوں کا وعدہ کیا ہے۔

کانگریس پارٹی نے منشور میں او پی ایس (پرانی پنشن اسکیم)، 300 یونٹ مفت بجلی، نوجوانوں کو روزگار اور پہلی کابینہ میں ایک لاکھ سرکاری نوکریوں کا وعدہ کیا ہے

 اس کے علاوہ ریاست کے ایک لاکھ 65 ہزار پنشنرز کو پنجاب کی طرز پر پنشن اور الاؤنس دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔52 صفحات پر مشتمل اس منشور میں کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں تضاد کو دور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ آؤٹ سورس، بورڈ اور کارپوریشنز کے ملازمین کے حوالے سے بھی پالیسی بنائی جائے گی۔حکومت کے گزشتہ 6 ماہ کے تمام فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سیاسی عداوت کی وجہ سے کئے گئے تمام تبادلوں کو منسوخ کر دیا جائے گا۔کانگریس نے اپنے منشور میں لکھا ہے کہ حکومت ہر گئوپالک سے 10 کلو لیٹر دودھ خریدے گی۔ اس کے علاوہ گائے کا گوبر دو روپے فی کلو کے حساب سے خریدا جائے گا۔ چار گائے خریدنے پر حکومت گرانٹ دے گی۔

Related posts

وزیر اعظم مودی کی ماں ہیرا بین کا انتقال

www.samajnews.in

مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ گرلس کالج نوگڑھ میں ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کی تشریف آوری

www.samajnews.in

شوق کے بجائے اپنی ذمہ داریوں کو اداکرنیوالے بنیں: مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی

جلوس محمدی ؐ کی تیاریاں عروج پر ،پٹکاپور میں میٹنگ کا انعقاد ،جمعیۃ علماء کے عہدیداران کی شرکت:

www.samajnews.in