28.1 C
Delhi
اپریل 30, 2026
Samaj News

ریلوے ملازمین کو ملے گا 78دنوں کا بونس

نئی دہلی،سماج نیوز:وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج مالی سال 2021-22کیلئے ریلوے ملازمین کو پیداواری صلاحیت پر مبنی بونس کی ادائیگی کی منظوری دے دی۔ریلوے کے اہل ملازمین کو ہر سال دسہرہ پوجا کی تعطیلات سے پہلے بونس ادا کیا جاتا ہے ۔ اس سال بھی تقریباً 11.27لاکھ نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کو 78دنوں کی تنخواہ کے برابر بونس کی رقم ادا کی گئی ہے ۔زیادہ سے زیادہ رقم جو فی اہل ریلوے ملازم کو 78دنوں کیلئے دی جا سکتی ہے وہ 17ہزار 951روپے ہے۔ مذکورہ رقم مختلف زمروں میں ادا کی گئی ہے ۔ جیسے کہ ٹریک مینٹینر، ڈرائیور اور گارڈ، اسٹیشن ماسٹر، سپروائزر، ٹیکنیشن، ٹیکنیشن ہیلپر، کنٹرولر، پوائنٹس مین، منسٹریل اسٹاف اور دیگر گروپ ’سی‘کے عملہ ہیں۔ ریلوے ملازمین کو 78دنوں کیلئے پیداواری بنیاد پر بونس کی ادائیگی کیلئے مالی اخراجات کا تخمینہ 1832.09کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ پی ایل بی کی ادائیگی کا مذکورہ بالا فیصلہ کووڈ-19کے بعد کے چیلنجوں سے پیدا ہونے والی منفی مالی صورتحال کے باوجودکیا گیا ہے۔

Related posts

بجٹ سے بڑے سرمایہ داروں کو ہوگا فائدہ:کانگریس

www.samajnews.in

بنگلور میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ’’بھارت کا وژن‘‘ کا اجراء

www.samajnews.in

نیپال میں طیارہ حادثہ، 68افراد کی موت

www.samajnews.in