18.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

دھلی پردیش کانگریس صدراروند سنگھ لولی کا جنم دن دھوم دھام سے منایا گیا

نئی دہلی، سماج نیوز : دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرارویندر سنگھ لولی کا یوم پیدائش دہلی پردیش کے لیڈر نیاز احمد منصوری عرف پپو کے دفتر میں کارکنوں اور بچوں کی موجودگی میں کیک کاٹ کر بڑے دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس کے بعدجگ پرویش چندر ہسپتال شاستری پارک میں پھل ، مٹھائیاں، کیک اور بسکٹ وغیرہ تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور دہلی حکومت کے سابق چیئرمین طارق صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ گاندھی نگر کے اسمبلی انچارج علیم احمد انصاری اور آرگنائزر نیاز احمد منصوری عرف پپو کے علاوہ حاجی سلیم انصاری نائب صدر بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی، حاجی ابرار قریشی، نسیم ادریسی، فرحت خان، شیخ مسلم، محمد یونس، لالہ بھائی، عظمت بھائی، عبدالرزاق ، سولنکی، نسیم اختر انصاری کے ،پرویز خان، حاجی اکرم علی، سہیل صدیقی اور کانگریس عہدیداران موجود تھے۔لولی کے یوم پیدالش کی مبارکباد دیتے ہوئے طارق صدیقی نے کہا کہ لولی ملنسار اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے لیڈر ہیںیہی وجہ ہے کہ دہلی کے کانگریسیوں میں نیا جوش وخروش ہے۔ انہیں ریاستی صدر بنے ابھی زیادہ وقت نہیں ہوا ہے لیکن ان کی قیادت میں پارٹی میں اچھے کام ہو رہے ہیں اور جلد ہی اچھے نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔ پارٹی اعلیٰ کمان کے ذریعہ جو فیصلے لئے گئے تھے اسے بھی نافذ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے دہلی میں کانگریس مضبوط ہورہی ہے۔نیاز منصوری نے آئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین سے وزیر اعلیٰ کجریوال کی ملاقات

www.samajnews.in

آبادی پر کنٹرول ضروری

www.samajnews.in

امول‘ کا ٹارچر، دودھ کی قیمتوں میں پھر اضافہ’

www.samajnews.in