18.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

اروند سنگھ لولی سے ملے گی کانگریس کو نئی جان:طارق صدیقی

نئی دہلی، سماج نیوز: دہلی سرکار کے سابق چیئر مین اور کانگریس کے لیڈر طارق صدیقی کی قیادت میں کثیر رکنی نمائندہ وفد دہلی پردیش کے نو منتخب صدر اروند ر سنگھ لولی سے ملااور ان کو نئی ذمہ داری سونپے جانے پر مبار کباد پیش کرتے ہوئے ان کا شال پہناکر شاندار استقبال کیا۔وفد میں کانگریسی لیڈروں نے نو منتخب صدر کی گل پوشی کرکے اپنے تہنیتی جذبات کا اظہار کیا۔اس موقع پر طارق صدیقی نے کہا کئی ماہ کے گہرے غور و غوص کے بعد اروند ر سنگھ لولی جیسے تجربہ کار،سماج کے تمام طبقوں میں یکساں مقبولیت رکھنے والے اور ہردل عزیززمینی لیڈر،کو دہلی پردیش کی کمان سونپ کرایک دانش مندانہ فیصلہ کیا ہے ۔ لولی این ایس یو آئی سے لے کر اے آئی سی سی تک مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے کانگریس کی تنظیمی خدمات کو انجام دیتے ہے ہیں اور ہر طرح کے سیاسی تجربات حاصل کرچکے ہیں ۔انہیں تنظیم کی قیادت کا طویل تجربہ ہے جس کا فائدہ کانگریس کو لازمی طور پر ملے گا۔انہوں نے کہاکانگریس کے دانشورانہ فیصلے سے کانگریس کو ایک نئی قوت اور طاقت حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اروندر سنگھ لولی ایسے لیڈر ہیں جن پر سماج کے تمام طبقے بھرپور یقین کرتے ہیں۔ان کی کوششوں سے کانگریس کو دہلی میں وہی مقام حاصؒ ہوگا جس کی وہ مستحق ہے۔

اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری محمد طیب نے کہا کہ لولی جی کو کانگریس کا دوبارہ صدر منتخب کرکے ہائی کمان نے دہلی کے زمینی ورکروں اور لیڈروں کی جو حوصلہ افزائی کی ہے اس سے کانگریس میں ایک نئی جان پیدا ہوگی اور دہلی کے اندر کانگریس میں نئی جان پیدا ہوگی۔اس موقع پر نو منتخب صدر اروندر سنگھ لولی نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کانگریس ہائی کمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہائی کمان نے مجھ پر جو بھروسہ ظاہر کیا ہے میں اس پر پورا ترنے کی کوشش کرونگا۔وفد کے اہم شرکا میں بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے نائب صدر سلیم انصاری،بلاک صدر ناظر انصاری،حاجی رئیس ،حاجی رفیع، پرویز خان، عبدالرزاق، نسیم اختر، محمد علی، ڈاکٹر زاہد وغیرہ کے نام شامل رہے۔

Related posts

ایمان کی حفاظت کیلئے علم کا سیکھنا اور علم کی جانب رجوع کرنا لازمی: مولانا محمد یعقوب بلند شہری

www.samajnews.in

فرانسیسی مشہور ماڈل میرین الہیمر کا قبول اسلام

www.samajnews.in

کووڈ ویکسین سے موت کی ذمہ دار حکومت نہیں

www.samajnews.in