Samaj News

زلزلے بھی قیامت کی نشانیاں ہیں: فضیلہ الشیخ عبدالرحمٰن ریانی نوری

اٹوا، سدھارتھ نگر، سماج نیوز: فلاح انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ اٹوا کی جانب سے پرسیا،اٹوا میں دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد آج بتاریخ 12 فروری 2023 بروز اتوار فلاح انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ کی اٹوا بازار ضلع سدھارتھ نگر یوپی کے زیر اہتمام موضع پرسیا اٹوا بازار سدھارتھ نگر میں ایک دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد ہوا جس کی مختصر رپورٹ مندرجہ ذیل ہے:
پروگرام کی نظامت محترم جناب زاہد صاحب حفظہ اللہ نے فرمائی، اس پروگرام کا باضابطہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسے حافظ وقاری صفی الرحمٰن فرقانی نے پیش کیے۔ بعدہ مہتاب عالم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی منقبت میں نعت پاک پیش فرمایا۔ اس کے بعد سب سے پہلا خطاب فضیلۃ الشیخ عزیر احمد سلفی حفظہ اللہ کا ہوا۔ آپ نے اپنے خطاب میں گناہوں کے برے اثرات و نتائج پر قرآن وحدیث کی روشنی میں تفصیلی گفتگو فرمائی اور بتلایا کہ گناہوں کا سب سے زیادہ اثر انسان کی ذاتی اور انفرادی زندگی پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے اس کا دل سیاہ ہو جاتا ہے۔اللہ تعالی اپنی دی ہوئی نعمتوں کو چھین لیتا ہے،مصائب وآلام تکلیف و پریشانی انسان پر اتارتا ہے، بحر و بر خشک وتر ہر جگہ فساد وبگاڑ پیدا فرما دیتا ہے نیز گناہوں کی وجہ سے اللہ تعالی نیکیوں اور بھلائیوں کی توفیق بھی نہیں دیتا ہے۔

دوسرا خطاب فضیلۃ الشیخ عبدالحسیب سنابلی حفظہ اللہ نے پیش کیا۔ آپ نے ’’موت ایک اٹل حقیقت‘‘کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں زبردست تقریر کی ۔آپ نے قرآن وحدیث کی روشنی میں ثابت کیا کہ موت ایک اٹل سچائی ہے جس سے کسی بھی انسان کو مفر نہیں بلکہ ہر انسان کو موت کا کڑوا جام چکھنا ہی پڑے گا۔
تیسرا اور سب سے آخری خطاب فضیلہ الشیخ عبدالرحمٰن ریانی حفظہ اللہ نے کیا۔ آپ نے قیامت کی ہولناکیوں کے زیرعنوان قرآن و حدیث کی روشنی میں بڑی عمدہ تقریر کی۔ پروگرام میں پرسیا گاؤں کے بزرگوں، جوانوں، بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔ نہایت اطمینان کے ساتھ علمائے کرام کے بیانات و تقاریر سماعت کیں۔

Related posts

ایران میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

www.samajnews.in

پاکستان نے ورلڈ کپ 2023 میں رقم کی تاریخ،400رنز بناکر ہاری نیوزی لینڈ

www.samajnews.in

مراکش: شدید زلزلے سے کئی گاؤں کا وجود ختم، مہلوکین کی تعداد3000 سے متجاوز

www.samajnews.in