Samaj News

خارجہ سکریٹری کی اقوام متحدہ کے سربراہ سے ملاقات

بھارتی خارجہ سکریٹری جنا ب ہرش شرنگلا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر (یو این ایچ کیو( میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے بشمول افغانستان اور میانمار کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ خارجہ سکریٹری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹینو گوٹریس سے ملاقات کی۔ یوکرین، افغانستان اور میانمار سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔”سیکرٹری خارجہ اقوام متحدہ اور عرب لیگ آف عرب سٹیٹس کے درمیان تعاون پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے جہاں بدھ کو انہوں نے یو اے ای کے وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرار سے یو این ایس سی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ شرنگلا نے یو اے ای کی یو این ایس سی کی کامیاب صدارت اور یو این۔ ایل اے ایس تعاون پر یو این ایس سیکی طرف سے صدارتی بیان کو اپنانے پر المارار کو مبارکباد دی۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بہترین بات چیت کی۔ سیکرٹری خارجہ نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے آپریشنل سپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اتل کھرے سے بھی ملاقات کی۔ ایم ای اے کے ترجمان نے کہا، "اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ فوجی تعاون کرنے والے ممالک میں سے ایک کے طور پر، اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے ہندوستان کی ثابت قدمی کی تصدیق کی۔

Related posts

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کا جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر پہنچنے پر گورنر لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ (ایس ای این) اور وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے استقبال کیا۔

www.samajnews.in

تائیکوانڈو چیمپئن آفرین کا سفرکشمیر کیلئے باعث فخر ہے

www.samajnews.in

دھمکی آمیز خط پر پاکستان کا امریکا سے احتجاج

www.samajnews.in