Samaj News

ابھی مری نہیں ہوں، زندہ ہوں، جنگجو ہوں اور جنگ کرنے جا رہی ہوں:اداکارہ سامنتھا

نئی دہلی: مایوجیٹس نامی آٹو امیون بیماری کے لیے علاج کروا رہی جنوبی ہند فلموں کی مشہور و معروف اداکارہ سامنتھا کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ایک فائٹر رہی ہیں اور اس بیماری سے بھی لڑ لیں گی۔ اداکارہ، جنھوں نے اپنی آئندہ فلم ’یشودا‘ (جو 11 نومبر کو ریلیز کے لیے تیار ہے) کی تشہیر کے لیے اپنے علاج سے ایک دن کی چھٹی لینے کا فیصلہ کیا، نے اپنی موجودہ حالت کے بارے میں کھل کر بات کی۔سامنتھا کا کہنا ہے کہ ’’کچھ اچھے دن ہوتے ہیں، کچھ برے۔ کچھ دن بستر سے اٹھنا مشکل ہوتا ہے، کچھ دن میں لڑنا چاہتی ہوں۔ دھیرے دھیرے میں جن دنوں سے لڑنا چاہتی ہوں، ان دنوں کو زیادہ سے زیادہ سامنے لانا چاہتی ہوں۔‘‘ اس درمیان سامنتھا نے میڈیا میں آ رہی ان خبروں کو خارج کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ حالت زندگی کے لیے خطرناک ہے۔ سامنتھا کا کہنا ہے کہ ’’اب تین ماہ ہو گئے ہیں۔ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میں جلد نہیں مر رہی ہوں۔ میں نے بہت سارے مضامین دیکھے ہیں جن میں ایسا ویسا بہت کچھ کہا گیا تھا۔ ہاں، یہ ایک آٹو امیون حالت ہے اور اس میں وقت لگ رہا ہے، لیکن میں ہمیشہ ایک جنگجو رہی ہوں، اور میں لڑنے جا رہی ہوں۔‘‘یہ بتاتے ہوئے کہ گزشتہ تین ماہ بہت خراب رہے ہیں، سامنتھا نے انکشاف کیا کہ وہ اعلیٰ خوراک والی دوائیں لے رہی ہیں اور ڈاکٹروں کے ساتھ رابطہ میں لگاتار بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے میں نے زندگی میں ہر چیز کے بارے میں بات کی ہے۔‘‘ پھر وہ کہتی ہیں ’’لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہر کسی کا وقت اچھا ہوتا ہے، اور پھر کبھی برا وقت بھی ہوتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ امیر ہیں یا مشہور۔ ہر کوئی اسے جانتا ہے۔‘‘

Related posts

اسرائیل نے غزہ میں اسپتال پر برسائے بم، 500 جاں بحق

www.samajnews.in

عصری تعلیم کیلئے اسکول وکالج کا قیام مسلمانوں کیلئے ضروری

www.samajnews.in

دہلی والوں کو 50نئی اے سی بسوں کی سوغات

www.samajnews.in