21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

آل نیپال مسابقہ حفظ قرآن کریم کا آغاز

کاٹھمنڈو سے زاہدآزاد جھنڈانگری

 سماج نیوز بیورو چیف نیپال

کاٹھمنڈو؍نیپال، سماج نیوز سروس: سعودی وزارت برائے اسلامی ودعوتی امور کے زیرِ اہتمام اور سعودی سفارت خانہ نیپال و مسلم کمیشن نیپال کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ کل نیپال مسابقہ کا آغاز آج صبح 8:30بجے ہوٹل میریٹ کے پر شکوہ ہال میں ہوا ۔پروگرام کا افتتاح عالی جناب سفیر سعودی عرب برائے نیپال سعد بن ناصر ابو حیمد نے کیا۔ آپ نے نیپال کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے حفاظ کرام کےلئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار فرمایا۔ سعودی ایمبسی دہلی سےشیخ بدرالعنزی حفظہ اللہ و شیخ عبد اللطیف الکاتب حفظہ اللہ خصوصی طور پر موجود تھے ۔اس مسابقے کے انعقاد میں مسلم کمیشن نیپال کی جانب سے صدر اعلیٰ شمیم میاں انصاری حفظہ اللہ ۔خصوصی ترجمان مسلم کمیشن مرازا ارشد بیگ اور رکن محمددین وکیل صاحبان کا اہم کردار رہا ہے ۔
واضح رہے کہ اس مسابقے میں شرکت کرنے کے لئے طلبہ صبح ہی وقت مقررہ پر ہوٹل پہنچ کئے تھے طالبات کو 12:30بجے بلایا گیا تھاتمام شریک طلبہ وطالبات نے کافی دل جمعی کا مظاہرہ کیا ۔ پورے ملک سے دینی، علمی سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔جو بحیثیت سرپرست آئے تھے ۔
اس مسابقہ کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا
پہلے دن چوتھا زمرہ: انتیسواں اور تیسواں پارہ۔
اس زمرے کو بھی دو شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے
(برائے طلبہ )
اس میں پہلا انعام (500) امریکی ڈالر )
دوسرا انعام (400) امریکی ڈالر
تیسرا انعام (350) امریکی ڈالر دیئے جائیں گے
(برائے طالبات)
اس میں پہلا انعام (1200) امریکی ڈالر )
دوسرا انعام (1000) امریکی ڈالر
تیسرا انعام (800) امریکی ڈالر
چوتھا انعام: (500) امریکی ڈالر
پانچواں انعام : (300) امریکی ڈالر
آج 29اور 30پارے کا مسابقہ اختتام کو پہنچا، اتوار کو دیگر زمروں میں شریک طلبہ کے مابین مسابقہ ہوگا ۔اس مسابقہ کا عظیم مقصد طلباء اسلامیہ کے لئے قرآن کریم کی طرف رغبت دلانا اور دلچسپی پیدا کرنا ہے ۔ یہ مسابقہ سعودی عرب کی قرآن کریم سے دلچسپی کا مظہر ہے واضح رہے کہ مسابقہ کے نقد انعامات کی مجموعی رقم (14399) امریکی ڈالر تقریبا انیس لاکھ نیپالی روپئے کے مساوی ہے۔حاملین قرآن کی تعظیم وتکریم ہے۔اس پروگرام میں حکومت سعودی عرب خطیر رقم خرچ کرتی رہی ہے۔ بلاشبہ مملکت توحید کا یہ کارنامہ لائق صد ستائش وتحسین ہے۔ اس مقابلے کے لیے ملک نیپال سے حفاظ کرام کا ذوم ٹیسٹ لے کر آخری مرحلہ میں چنندہ طلبہ و طالبات کو ہی شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے -مملکت سعودی عرب اسی طرح کے انعامی مسابقات کا انعقاد دنیا کے مختلف ممالک میں منعقد کرتی ہے۔ اللہ اس مملکت توحید کو سلامت رکھے اور حاسدین کے حسد شر وفساد سے محفوظ و مامون رکھے، اور مملکت سعودی عرب کے دینی و ملی خدمات کو شرف قبولیت بخشے ۔مدارس اسلامیہ کے تمام دعاۃ کاٹھمنڈو میں ہیں۔ ڈاکٹر عبد الغنی القوفی و مولانا عبد القیوم مدنی،مولانا مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی،ڈاکٹر شہاب الدیں مدنی، مولانا پرویز مدنی،مولا نا قمر الدین ریاضی،مولانا عطاء الرحمن مدنی اور ان رفقاء کرام نے اہم کردار ادا کیا۔

Related posts

دلت مسلم اور دلت کرسچن کو بھی درج فہرست ذات کادیا جائے درجہ: مولانا محمود مدنی

www.samajnews.in

مدرسہ اشاعت القرآن للبنات میں جلسہ تقسیم اسناد و استقبال آمد رمضان کا انعقاد

www.samajnews.in

ملک کے کروڑوں عوام کی امید اب عام آدمی پارٹی ہے، قومی پارٹی بن کر عوام نے ایک بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے: اروند کجریوال

www.samajnews.in