20.1 C
Delhi
جنوری 24, 2025
Samaj News

ٹوئٹر نے بھارت کے 6.8 لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹس پر لگائی پابندی

نئی دہلی: ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کو منافع بخش بنانے کے لیے کافی جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ کافی سخت فیصلے بھی لے رہے ہیں جس سے صارفین کافی پریشان ہو رہے ہیں۔ بتا دیں کہ ٹوئٹر نے 26 جنوری سے 25 فروری کے درمیان ہندوستان میں بچوں کے جنسی استحصال اور عریانیت کو فروغ دینے والے ریکارڈ 682420 اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ایلون مسک کے تحت مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم، ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں اپنے پلیٹ فارم پر دہشت گردی کو فروغ دینے والے 1548 اکاؤنٹس پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ٹوئٹر نے نئے آئی ٹی رولز، 2021 کی تعمیل میں اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسے اپنے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کے ذریعے ایک ہی وقت میں ہندوستانی صارفین سے صرف 73 شکایات موصول ہوئیں۔اس کے علاوہ، ٹوئٹر نے 27 شکایات پر کارروائی کی جو اکاؤنٹ کی معطلی کی اپیل کر رہی تھیں۔کمپنی نے کہا کہ ’’ہم نے صورت حال کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد ان میں سے 10 اکاؤنٹس کی معطلی کو ختم کر دیا۔ باقی رپورٹ شدہ اکاؤنٹس معطل ہیں‘‘۔اس نے مزید کہا کہ ’’ہمیں رپورٹنگ کے اس عرصے کے دوران ٹویٹر اکاؤنٹس کے بارے میں عمومی سوالات سے متعلق 24 درخواستیں بھی موصول ہوئی ہیں‘‘۔یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے کہا تھا کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر سے یکم اپریل سے انفرادی صارفین اور تنظیموں دونوں کے لیے بلیو ٹک تصدیق شدہ مارکس کو ہٹا دیا جائے گا اور صارفین کو بلیو ٹک تصدیق شدہ مارکس لینے کے لیے یا تو 900 روپے ماہانہ یا 9400 روپے سالانہ ادا کرنے ہوں گے۔ اس میں کچھ اضافی فوائد جیسے کہ ٹویٹس میں ترمیم کرنے اور طویل پوسٹ؍ویڈیوز پوسٹ کرنے کے لیے چھوٹ دی جائے گی۔

Related posts

بگھیل حکومت نے پیش کیا ’بھروسے کا بجٹ‘

www.samajnews.in

جے پور سلسلہ وار بم دھماکہ:پھانسی کی سزاپانے والے 4ملزمین باعزت بری

www.samajnews.in

ہندوستان جمہوریت کی ماں، جمہوریت ہماری رگوں میں ہے: وزیر اعظم مودی

www.samajnews.in