36.1 C
Delhi
مئی 12, 2025
Samaj News

پیشاب معاملے پر ایئر انڈیا پر 30 لاکھ کا جرمانہ، پائلٹ کا لائسنس 3 مہینے کیلئے معطل

نئی دہلی، سماج نیوز: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے پیشاب کے معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا پر 30 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا ہے۔ واقعے کے وقت طیارے کو اڑانے والے پائلٹ کا لائسنس بھی 3 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایئر انڈیا کے ڈائریکٹر ان فلائٹ سروسز پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکامی پر تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا نے جمعرات کو مسافر شنکر مشرا پر گزشتہ سال 26 نومبر کو پیشاب کرنے کے واقعے پر چار ماہ کے لیے پابندی لگا دی تھی۔ یہ پابندی ان پر لگائی گئی 30 دن کی پابندی کے علاوہ تھی۔ یہ واقعہ 4 جنوری کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کے نوٹس میں آیا تھا اور تازہ ترین کارروائی مختلف اصولوں کی خلاف ورزی پر ہے۔ ایئر انڈیا کے سی ای او نے اس واقعہ پر معافی مانگی تھی۔ سی ای او نے کہا تھا کہ عملے کے چار ارکان اور ایک پائلٹ کو تحقیقات مکمل ہونے تک ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور ایئر لائن جہاز میں الکوہل یعنی شراب پیش کرنے سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کر رہی ہے۔ یہاں تک کہ ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندر شیکھرن نے بھی اس معاملے پر کہا تھا کہ ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ایک نشے میں دھت شخص کا ایک خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کا واقعہ ان کے لیے ذاتی دکھ کا معاملہ ہے۔ چندر شیکھرن نے ایک بیان میں کہا تھا’’ایئر انڈیا کا ردعمل بہت تیز ہونا چاہیے تھا۔ ہم اس صورتحال کو اس طرح سنبھالنے میں ناکام رہے جس طرح اسے سنبھالا جانا چاہیے تھا‘‘۔ نومبر کے اواخر میں پیش آنے والے اس واقعے کے ایک ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد الزامات سامنے آنے کے بعد شنکر مشرا کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ کئی دنوں سے پولس سے فرار تھا۔ انہیں امریکی بینکنگ کمپنی ویلز فارگو نے ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔ ملزم شنکر مشرا 26 نومبر 2022 کو ایئر انڈیا کی پرواز میں نیویارک سے نئی دہلی کے سفر کے دوران مبینہ طور پر نشے میں تھا، جب اس نے مبینہ طور پر اپنی پتلون کی زپ اتار کر بزنس کلاس میں بیٹھی ایک 72 سالہ خاتون پر پیشاب کر دیا۔

Related posts

اللہ کی اطاعت کرنا صراط مستقیم جبکہ غیراللہ کی پیروی خود کو آگ میں ڈالنے والا عمل:مولانا یعقوب بلند شہری

www.samajnews.in

فٹبال کنگ پیلے کا 82سال کی عمر میں انتقال

www.samajnews.in

نوٹ بندی کے6سال:’’ناکامی ہی ناکامی‘‘،نقد لین دین میں 72 فیصد کا اضافہ

www.samajnews.in